لیاری ملک میں فٹبال کی سب سے بڑی نرسری ہے ،کمشنر کراچی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی :  کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ لیاری ملک میں فٹ بال کی سب سے بڑی نرسری ہے لیاری کے نوجوانوں کو فٹبال سیکھنے کیلئے عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی انٹرنینشل کوچ کا تعاون حاصل کیا ہے اس سلسلے میں سونڈن ٹاون فٹبال کلب کے وائس چیئرمین زیویر آسٹن کے اشتراک سے تربیتی پروگرامنعقد کئے جائیں گے وہ لیاری میں ملک فیاض فٹبال اسٹیڈیم پر برطانیہ کے سابق فٹبال ٹیم کے کپتان دنیا ئے فٹبال کے نامور فٹبالر مائکل اوون کو کراچی کے شہریوں کی جانب سے یادی گاری شیلڈ دینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے، دنیاے فٹ بال کے نا مور کھلاڑی مائیکل اوون نے لیاری کے نوجوانوں کو فٹبال کے فروغ کے لئے اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔



کراچی: کورونا کیسز کی شرح 40 فیصد کے قریب

| وقتِ اشاعت :  


ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کا رونا ختم نہ ہوسکا مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ سامنےآ رہا ہے، 1 ہفتے میں کورونا کی شرح ساڑھے 15 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔



کراچی کی گرین لائن بس سروس مکمل آپریشنل ہوگئی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی میں گرین لائن بس سروس آج سے مکمل طور پر آپریشنل ہوگئی۔

گرین لائن بس سروس کی 80 بسیں صبح 7 بجے سے رات 10بجے تک چلیں گی، سرجانی سے نمائش چورنگی تک گرین لائن بس کے 22اسٹیشن ہیں۔

شہری گرین لائن بس سروس چلنے پر خوش نظر آرہے  ہیں اور بس سے سفر کرنے والی ایک خاتون نے خواتین کو گرین لائن سے ہی سفر کرنے کا مشورہ دیا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ کراچی میں گرین لائن بس سروس کا افتتاح کیا تھا جس کے بعد سروس کو محدود پیمانے پر کھولا گیا تھا۔

اسٹیشنز کتنے ہوں گے؟

گرین لائن بس سروس سرجانی عبداللہ چوک اسٹیشن سے نمائش چورنگی اسٹیشن تک چلائی جائے گی، یہ جدید بسیں ہر 5 منٹ بعد اسٹیشن پر آئیں گی جب کہ آگے چل کر بسوں کے آنے کا یہ وقفہ مزید کم ہوجائے گا۔

ٹکٹ کتنا ہوگا؟

گرین بس کا ٹکٹ 55 روپے ہے، روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے اس حوالے سے کارڈ بھی بنوا سکتے ہیں۔

گرین لائن بس میں ایک وقت میں 150 سے زائد افراد سفر کر سکیں گے جب کہ معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔

بس سروس کی سرویلنس سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی اور جس اسٹیشن پر بس رُکے گی وہاں کا نام بس کے اندر اسکرین پر آجائے گا۔

کراچی کے لیے پہلے ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد فروری 2016 میں رکھا گیا جو طویل انتظار کے بعد اب عوام کی دسترس میں ہوگا۔