کراچی والوں کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی

| وقتِ اشاعت :  


نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 3روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے۔



 کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل ڈیڑھ سال بعد دوبارہ بحال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل آج سے دوبارہ بحال ہوگئی۔ کوئٹہ سے کراچی آنے والی واحد ریل گاڑی بولان میل ڈیڑھ سال بعد آج سے بحال کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کی وجہ سے ڈیڑ ھ سال قبل بند کردیا گیا تھا، لیکن اب کورونا کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بولان میل کو آج سے دوبارہ بحال کیاجارہا ہے۔



ملک میں گیس کا بحران مزید شدید، کراچی میں 8 گھنٹے تک گیس کی بندش

| وقتِ اشاعت :  


ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گیس کا بحران شدید ہوتا جارہا ہے۔کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں گیس کی فراہمی معطل ہونے سے گھروں میں کھانا پکانا انتہائی دشوار ہوگیا ہے جس کے باعث شہری ہوٹلوں سے مہنگا کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔



نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نسلہ ٹاور کے اطراف 4 یا 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور حوالے سے کمشنر کراچی نے  باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔



قدیمی ٹھٹھہ بس اسٹاپ کا لیاری سے خاتمہ لیاری معاشی قتل عام ہے، ملا نعیم، علی نواز بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پی ایس 108 کے جنرل سیکرٹری ملا نعیم اور سینئر رہنما پیپلز پارٹی علی نواز بلوچ نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قدیمی ٹھٹھہ بس اسٹاپ لیاری کو ختم کرنا دراصل مقامی لوگوں کے ذریعہ معاش ختم کرنے کے مترادف ہے۔