
کوئٹہ:وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ عوام کے لئے وبال جان بن گیا شہر بھر میں ایک گھنٹے سے زائد تک ٹریفک رکی رہی ریڈزون جانے والی سڑک اور انسکمب روڈ بند رہے ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بدھ کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وی وی آئی پی روٹ کے تحت شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی روک دی گئی