کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے معاہدوں پر عمل درآمد کرنا اسلام اور حقیقی قوم پرستی کا تقاضہ ہے مری معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے نواز شریف کا نواب ثناء اللہ زہری کو بطور وزیراعلیٰ بلوچستان نامزدہ کرنے کا اعلان ہم صوبے میں نواب ثناء اللہ زہری کی طرز حکومت کو دیکھنے کے بعد بطور اپوزیشن تعاون کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرینگے توقع ہے وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اورہم ایک اچھی ٹیم کے ساتھ ان سے صوبے کو چلانے کی توقع ان سے رکھتے ہیں یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہاکہ لیکن پھر بھی اگر
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں گزشتہ روز ہونیوالی برف باری اور بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں زبردست اضافہ کردیا ہے درجہ حرارت انجماد سے 7 درجہ نیچے گر گیا آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے شدید سردی کے اثرات سے بچنے کیلئے شہریوں نے مرغن غذاؤں گرم مشروبات کے استعمال میں اضافہ کردیا ہے شدید سردی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ
ژوب : ژوب سیکورٹی فورسسزکی کاروائی دو افراد گرفتار آٹھ پک اپ اوردس عدد موٹر گاڑی ،پانچ عدد ڈامپر گاڑیاں تحویل لے لیں تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسسز نے نیم پڑاو چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ آٹھ پک اپ،دس عدد کار گاڑیاں اور پانچ عدد ڈامپر گاڑیاں تحویل میں لے لیں اطلاعات کے مطابق مذکورہ گاڑیاں افغانستان سے لائی جارہی تھیں جبکہ فورسسز نے ملزمان سے چارعدد کلاشنکوف اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کرلی ایک اور کاروائی میں ژوب پولیس نے مینا بازار میں کاروائی کرتے ہوئے
کوئٹہ: بلوچ بزرگ قوم پرست رہنمامرحوم نواب خیر بخش مری کی اہلیہ ،مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدر و صوبائی وزیر آبپاشی نواب جنگیز مری کی والدہ منگل کو لندن میں علالت کے باعث انتقال کرگئیں جن کی میت لندن سے بذریعہ طیارہ کراچی
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مسلم باغ سے3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی اطلاعات کے مطابق مسلم باغ کے علاقے ریلوے اسٹیشن کے قریب سے 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی جنہیں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا لاشوں کو شناخت کیلئے مسلم باغ ہسپتال منتقل کر دیا ۔تینوں شکل و صورت سے بلوچ معلوم ہوتی ہیں جن کی عمریں30 ‘40 اور60 سال بتائی جاتی ہیں لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی
کوئٹہ : معذوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے سماجی تنظیموں کی جانب پروگرام “Break Bariers, Open Door” کے عنوان سے بوائے اسکاؤٹ میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کے مہمان خاص مشیر خزانہ خالد لانگو تھے۔ پروگرام میں مختلف سماجی تنظیمیں کوئٹہ آن لائن، دوست، ہوسٹ، ٹی ایس او اور دیگر اداروں کا اشتراک حاصل تھا معذور افراد کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔ خالد لانگو نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں اس میں معذوروں کو اہمیت ہی نہیں دی جاتی جبکہ اسکے مقابلے میں آپ یورپ یا مغرب دیکھیں تو وہاں معذوروں کے رسائی کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قلات میں گورنمنٹ کی جانب سے ایک ہسپتال بنائی جا رہی ہے
کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے دالبندین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین چرواہوں کو قتل کردیا۔ڈپٹی کمشنر چاغی خدائے نظر بڑیچ کے مطابق واقعہ دالبندین سے تیس کلومیٹر دور نوشکی اور چاغی کے درمیان چھتر کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے پہاڑی اور ویران علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے تین نوجوان چرواہوں کو بے دردی سے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق قتل کے بعد ملزمان نے پتھر مار
زاہدان : ایرانی بلوچستان میں فنوج میں ٹائی ٹینم کے بہت بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جو اگلے 500سال تک سالانہ تین کروڑ ٹن کے حساب سے پیداوار دیتے رہیں گے یہ دھات اعلیٰ قسم کا ایک اسٹیل ہے جو ہوائی جہاز سازی اور دوسرے صنعتوں میں کام آتا ہے یہ ذخائر ایرانی بلوچستان میں دریافت ہوئے ہیں اس کا انکشاف مکران اسٹیل کارپوریشن کے بورڈ کے چیئرمین جمشید جہان بخت تہرانی نے اخبار نویسوں کو بتایا انہوں نے کہا کہ ایسے 30ڈپازٹ با ذخائر دریافت ہوئے ہیں جہاں پر سالانہ دس لاکھ ٹن یہ دھات حاصل کی جاسکتی ہے یہ تمام ذخائر ایرانی بلوچستان کے علافے فنوج میں واقع ہیں
کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر بم دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایس پی آپریشنز وحید الرحمان خٹک کے مطابق بدھ کی شام تقریبا آٹھ بجے پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں میکانگی روڈ پر فائر بریگیڈ پلازہ کے قریب زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ ایک کلو میٹر دور بھی سنا گیا۔ دھماکے سے سڑک کنارے کھڑی ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکار کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ سیوریج لائن کا سلیب ٹوٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا چار سے پانچ کلو وزنی ٹائم ڈیوائس دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی شہدا کربلا کا چہلم عقیدت واحترام سے منایا جائے گاکوئٹہ سمیت سات اضلاع میں دفعہ 144کے نافذ کا فیصلہ کرلیا ،چہلم کے موقع پر کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی کوئٹہ میں شہدا کربلا کے چہلم کے موقع پر دو جلوس نکالے جائیں گے ،ایک جلوس علمدار روڈ سے نکالا جائے گا جو بہشت زینب قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ،دوسرا جلوس ہزارہ ٹاون میں نکالا جائے گا