کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت صوبے میں مذہبی ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی فضاء کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، صوبائی دارلحکومت میں نظام صلوٰۃ کے نفاذ کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور مسالک سے مشاورت کرے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ مخلوط حکومت صوبے میں مذہبی ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، گذشتہ دو سال میں صوبے میں فرقہ وارانہ تشدد میں بتدریج کمی آئی ہے، امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آنے سے صوبے سے نقل
کوئٹہ : وفاقی وزیر مملکت برائے گیس و قدرتی وسائل جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ پوری دنیا اور خطے میں بدلتی معاشی و اقتصادی اور سلامتی کی صورتحال سے پاکستان سمیت کوئی بھی ملک آنکھیں بند نہیں کر سکتا پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے تمام مواقعوں سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کیلئے ہمیں کمر بستہ ہو کر ایسی پائیدار حکمت عملی طے کرنا ہوگی جس سے ملکی معیشت کے استحکام کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور ترقی کے عمل میں عوام شراکت دار بن سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو یونیورسٹی آف بلوچستان اور غیر
کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے کہ بی آر پی کے رہنماء شہید شاہ محمد بگٹی کی برسی کی مناسبت سے 7 دسمبر کو بلوچستان بھر میں پارٹی کارکنان ریفرنسز کا انعقاد کرتے ہوئے شہید شاہ محمد بگٹی سمیت تمام بلوچ شہدا ء کو خراج تحسین پیش کریں گے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہید شاہ محمد بگٹی کو 5 دسمبر 2010 ء کو ڈیرہ بگٹی سے فورسز نے دو ساتھیوں سمیت اغواء کیا اور دو دن بعد7دسمبر 2010ء کو ان کو شہید کیا گیا
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی اور ڈاکٹر شمع اسحاق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قبائلی و روایتی نظام جہالت پسماندگی اور غربت کے خاتمے کو ڈاکٹر یاسین بلوچ نے شعوری جدوجہد اور نظریہ اور فکر سے مشروط کرکے عوام کو نئے معاشرے کی تشکیل کرنے میں عملی کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی جانب سے ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
کوئٹہ : ماڑی گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی اہل علاقہ کوگیس اور دیگر سہولتیں فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہارزرغون غر کے سردار عبداللہ جان دمڑ، ملک عبدالواحد دمڑ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 16سال سے ماڑی گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی علاقے سے گیس نکال کر دیگر علاقوں کو گیس کی سپلائی کر رہی ہے لیکن انکا علاقہ تاحال اس سہولت سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے انکی زمینوں پر قبضہ کیا ہے
کوئٹہ : محکمہ جنگلات ، حکومت بلوچستان اور ماحولیات پر کام کرنے والے ادارے راغہ مینہ حاجی دادک طور شاہ میں جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات جاری ہونے کے باوجود جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار طور شاہ کے مکینوں ڈاکٹر عبدالوکیل شیرانی، نوراللہ شیرانی ایڈوکیٹ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی دادک میں زیتون اور دیگر درختوں کا سلسلہ 25 کلومیٹر پر محیط ہے۔
پنجگور : بلوچستان کے ضلع پنجگور میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے پنجگور کے معتدد پرائمری و مڈل اسکول بند پڑے ہیں سینکڑوں بچے بچیوں کی زندگیاں تاریک ہونے لگی ہے ،محکمہ ایجوکیشن علاقہ مکینوں کی دہائی سننے سے انکار ی ہیں،تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مختلف علاقے تحصیل و سب تحصیل ،کوچہ جات ،دیہاتوں کے سمیت محکمہ ایجوکیشن کے دفتر کے اردگرد کے معتدد اسکول بند پڑے ہیں ، انکے ٹیچرز ،چوکیدار،چپراسی ،انچارج کون ہیں کسی کو پتہ نہیں پنجگور چتکان جامعہ
گوادر : حکومت کو اربوں روپے کا زرمبالہ دینے والے ماہی گیر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ٹرالنگ کی وجہ سے سمندر بانجھ ہورہاہے، گوادر کے ماہی گیروں کو اعتماد میں لیے بغیر گوادر کے تمام منصوبے ناکام ہو ں گے، دیمی زر ایکسپریس وے کی تعمیر پر ماہی گیروں کو تحفظات ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان فشر فوک فورم گوادر کے صدر اکبر رئیس ، میر اتحاد کے غنی آصف ، جنرل سیکرٹری کے بی یو جے ،جوائنٹ سیکرٹری شوکت زیکو نے فشر فوک فورم کے آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع حب ڈیم کے قریب سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق حب ڈیم کے قریب بند مراد سے دو افراد کی لاشیں ملیں دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لاشیں تحویل میں لیکر قریبی اسپتال پہنچادی گئیں۔
کوئٹہ : بی ایس او آزا د کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ سے ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ بی ایس او آزاد شال زون کے ممبر فدا بلوچ سمیت لاپتہ عدیل بلوچ ولد اقبال ، عبدالقیوم اور مہیم بلوچ کو شہید کرکے انکی مسخ شدہ لاشیں آج مشکے میں پھینک دی۔فدا بلوچ کو گذشتہ سال 23 مارچ 2014کو کوئٹہ سے فورسز نے ا غواء کرکے لاپتہ کردیا تھا۔تر جمان نے کہا کہ فورسز کئی سالوں سے بلوچستان میں ’’مارو اور پھینک دو ‘‘ پالیسی کے تحت بلوچ سیاسی کارکنان و نہتے بلوچ فرزندان کو جبری طور پر لاپتہ کرکے ماورائے آئین و قانون انہیں سالوں سے ٹارچر سیلوں میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنا کر