کوئٹہ: دفعہ144کے تحت جلسہ جلوس پر پابندی کے باوجود ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ریلی نکال گئی ۔ریلی کے شرکاء گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانا چاہتے تھے تاہم پولیس نے انہیں علمدار روڈ پر ہی روک دیا ۔احتجاجی ریلی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کی قیادت میں علمدار روڈ پر یزدخان اسکول چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی جانب سے 1200سے اہلکار وں کو تعینا ت کر دیا گیا گزشتہ شب سرچ آپریشن کے دوران 29مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا گیا انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد عملش ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے کوئٹہ سٹی کے علاقے قلند رمکان گوالمنڈی ،بلوچی اسٹریٹ سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 29مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے
کوئٹہ: نیب بلوچستان نے حبیب بنک کمپلیکس برانچ کوئٹہ کے دوسابق افسران مجید ساجد اور محمد سلیم عباسی کے خلاف اپنی نوعیت کے منفرد کیس کی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کی خوردبرد کی گئی رقم پلی بارگین کی صورت میں وصول کرلی۔
اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کسی ایک منصوبے یا سڑک کا نام نہیں کئی منصوبوں کا مجموعہ ہے‘ توانائی کے شعبے میں 34ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی‘ اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ اقتصادی راہداری کا حصہ نہیں بلکہ پنجاب حکومت کا چین کے ساتھ معاہدہ ہے
اسلام آباد : بی این پی پاک چین اقتصادی راہداری روٹ کو ثانوی حیثیت دیتی ہے اصل مسئلہ گوادر پورٹ کے واک و اختیار اوربلوچوں کو اقلیت میں بدلنے سے روکنے کا ہے حقیقی ترقی و خوشحالی کا خواب اس وقت شرمندہ تعبیر ہو گا جب گوادر میگا پروجیکٹ کے اختیارات بلوچستان کے پاس ہوں گے اور آئینی ترامیم کر کے بلوچوں کو اپنے ہی سر زمین پر اقلیت میں تبدیل نہ کر نے کی پالیسی اپنائی جائے
کوئٹہ: بلوچستان میں فوجی عدالت نے کام کا آغاز کردیا۔ پہلے مرحلے میں دہشتگردی کے 13کیسز کی سماعت شروع کردی گئی۔ صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی نے بتایا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ دہشتگردی کے خلاف قومی لائحہ عمل (نیشنل پلان آف ایکشن) کے تحت کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں کوئٹہ میں ایک عدالت قائم کی گئی تھی
پسنی : پسنی میں بجلی کا بحران شدت اختیارکرگیا،پانی کی شدیدقلت ،روزانہ دس گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو نڈھال کردیا عوامی نمائندوں نے خاموشی اختیارکرلی تفصیلات کے مطابق پسنی میں کیسکو کی جانب سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے پسنی کے عوام کو شدیدازیت میں مبتلا کردیا ہے
کوئٹہ : نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے نظرانداز سیاسی کارکنوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان میرجان بلیدی وزیر اعلیٰ کے پولیٹکل سیکرٹری خیر جان بلوچ اور پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ سے ملاقات
مچھ : سنٹرل جیل مچھ میں علی الصبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4بجے دہرے قتل کے مجرم خان محمد بلوچ کو پھانسی دے دی گئی مجرم نے 2004میں تربت میں اپنے بھائی اور بھتیجے کو گھریلو رنجش کی بناء پر قتل کیا تھا
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرمیرحاصل خان بزنجونے کہاہے کہ نیشنل پارٹی قومی حقوق کے حصول میں اپناسیاسی کرداربھرپورطریقے سے اداکرتی رہے گی اورکسی بھی صورت میں قومی حقوق سے دستبرارنہیں ہونگے پارٹی کی صوبائی کنونشن قومی سیاست میں اہم کرداراداکریگاکنونشن کی کامیابی میں کارکنوں کااہم کردارہے