مچھ : بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں قتل کے ایک اور مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔جیل انتظامیہ کے مطابق قتل کے مجرم محمد ابراہیم جوگیزئی کو پھانسی منگل کی صبح ساڑھے چار بجے دی گئی ۔اس موقع پر مچھ جیل کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسحاق زہری، میڈیکل آفیسر اور جوڈیشل مجسٹریٹ مچھ بھی موجود تھے۔