کوئٹہ:ڈیلی بلوچستان ایکسپریس کے سابق کارکن اور محکمہ تعلقات عامہ کے سپریٹنڈنٹ ولی الرحمن کا کراچی میں انتقال کرگئے۔ مرحوم ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف رضاالرحمان کے چھوٹے بھائی تھے وہ کافی عرصے عارضہ قلب میں مبتلا اور شدید علیل تھے، ولی الرحمن کا کچھ دن قبل کراچی میں دل کا آپریشن ہوا تھا۔ دریں اثناء وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف رضاالرحمن کے چھوٹے بھائ ولی الرحمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
کوئٹہ: کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل آج سے دوبارہ بحال ہوگئی۔ کوئٹہ سے کراچی آنے والی واحد ریل گاڑی بولان میل ڈیڑھ سال بعد آج سے بحال کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کی وجہ سے ڈیڑ ھ سال قبل بند کردیا گیا تھا، لیکن اب کورونا کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بولان میل کو آج سے دوبارہ بحال کیاجارہا ہے۔
کو ئٹہ:صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں بچوں پر تشددکر نے والے سنگ دل باپ کو پو لیس نے گرفتار کر لیا ہے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک شخص کی بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس کے بعد پو لیس حرکت میں آ گئی اور انہوں نے کو ئٹہ کے نواحی علا قے نواں کلی زرغون آباد میں کارروائی کر تے ہو ئے ملزم ابرا ہیم کو حراست میں لیا ہے
آئی سی سی نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پہلی بار ڈی آر ایس کے استعمال کی اجازت دے دی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہر اننگز میں ٹیم کو امپائرز کے دو فیصلوں کو چیلنج کرنے کا اختیار ہو گا۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اننگز میں صرف ایک فیصلے کو چیلنج کرنے کا اختیار تھا
کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے محکمہ صحت میں اصلاحات لاتے ہوئے محکمہ صحت کو دو انتظامی محکموں میں تقسیم کردیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس 2012کے تحت محکمہ صحت بلوچستان کو دو انتظامی محکموں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تقسیم… Read more »
کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے تربت اور بولان میں سیکورٹی فورسیز پر حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوان اور گذشتہ دنوں کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے دو شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے کی سازشیں پھر شروع ہوگئی ہیں
کوئٹہ :چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ بلوچستان ملک کا ارب پتی صوبہ ہے کہ یہاں تعینات پاکستان ایڈمینسٹریٹیوسروس کے آفیسران کو ملک کے دیگر صوبوں اوریہاں مقامی آفیسران سے زیادہ مراعات دی جارہی ہے۔ ان کوایک ارب روپے تنخواہ کی ادائیگی کس قانون اور کس قاعدے کے تحت کی گئی ہے اتنی بے رحمی سے یہاں کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے کیا وفاقی سروس والے ہم سے زیادہ قیمتی و محترم ہیں کہ بلوچستان میں ان پر نوازشات کی بارش کردی جاتی ہے، بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھو رہے ہیں
کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے صدر حاجی سیف اللہ خان کاکڑ سینئر نائب صدر دائود خان پانیزئی جنرل سیکرٹری ملک نصیب آ بیٹنی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عنایت خان کاکڑ نائب صدر نوراچکزئی اور ڈسٹرکٹ کی کابینہ کے تمام ارکان نے چمن میں جمعیت نظریاتی کے مرکزی نائب امیرمولانا عبدالقادر لونی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 7افراد کی شہادت اور 14 کے زخمی ہونے پرشدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی
تربت:نیشنل پارٹی نے پارٹی کے مرکزی رہنما سیدملابرکت بلوچ پر قاتلانہ حملہ کے خلاف صوبہ بھرمیں مرحلہ وار احتجاجی تحریک کااعلان کردیا، 24 مئی کو مکران ڈویژن،25مئی کو کوئٹہ اور رخشان ڈویژن میں،26مئی کونصیر آباد ڈویژن اور27مئی کو قلات ڈویژن وملحقہ علاقوں میں احتجاج کیاجائے گا،جبکہ تربت میں گرینڈ شمولیتی پروگرام سمیت دیگر سرگرمیاں شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، یہ اعلان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، واجہ ابوالحسن بلوچ، سابق سینیٹرمیر منظور احمدگچکی نے ہفتہ کے روزتربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے صدرمشکورانوربلوچ، نثار احمدبزنجو،محمدجان دشتی، محمدطاہربلوچ، ڈاکٹرنوربلوچ، فضل کریم، ناظم الدین ایڈووکیٹ، انوراسلم، رجب یاسین، بی ایس اوپجارکے مرکزی سنیئروائس چیئرمین بوہیر صالح، نویدتاج سمیت دیگر رہنما اورکارکنان بڑی تعدادمیں موجودتھے،