افغانستان میں سیاسی امور کیلئے 12رکنی کونسل قائم،امن ہی سب کے مفاد میںہے

| وقتِ اشاعت :  


افغان طالبان نے ملک کے سیاسی امور چلانے کیلئے 12 رکنی کونسل قائم کردی ہے۔کونسل میں ملاعبدالغنی برادر، ملامحمد یعقوب، خلیل الرحمان حقانی، حامد کرزئی، عبداللہ عبداللہ، اور گلبدین حکمت یارشامل ہیں۔ ترجمان طالبان نے کہاہے کہ پولیٹکل سسٹم پر مشاورت جاری ہے، خواہش ہے کہ سب کو قابل قبول اسلامی نظام اور مخلوط حکومت بنائی جائے۔دوسری جانب طالبان نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے بھی مشاورت تیز کردی ہے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو وزارت اطلاعات اور وزیر ثقافت کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔



وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے چیلنجز، تبدیلی مثبت یا منفی پڑنے کے امکانات!

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان حکومت کی ایک بار پھر مشکلات بڑھنے اور بڑی تبدیلی کی پیشنگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپنی ہی پارٹی کے صوبائی مشیر برائے فشریز اکبر آسکانی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا جس کا سبب اکبر آسکانی کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کا گلہ ہے کہ محکمے میں مداخلت اور وزیراعلیٰ کی جانب سے وعدوں پر عمل درآمد نہیں ہورہا مگر اکبر آسکانی کی جانب سے واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔



پنجشیر میں طالبان کو مزاحمت کا سامنا، افغانستان میں جنگی ماحول کا خدشہ

| وقتِ اشاعت :  


وادی پنجشیر پر قبضے کے لیے طالبان اور شمالی مزاحمتی فوج کے درمیان لڑائی کا آغاز ہو گیا ہے، اطلاعات کے مطابق طالبان جنگجوکمانڈر قاری فصیح الدین لڑائی کی قیادت کر رہے ہیں۔ شمالی مزاحمتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی میں تقریباً 300 طالبان جنگجوؤں کو ماردیا گیا ہے تاہم طالبان نے اس کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب افغان رہنما امراللہ صالح کا کہناہے کہ طالبان نے پنجشیر وادی کے داخلی راستے کے قریب افواج اکٹھی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن طالبان کو اس سے قبل اندراب وادی میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، مزاحمتی افواج نے سالنگ ہائی وے بند کر دی ہے۔



افغانستان میںکیسی حکومت بنے گی، عالمی طاقتیں کیاسوچ رہی ہیں؟

| وقتِ اشاعت :  


طالبان نے نئی حکومت کے قیام کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ طالبان کے نائب امیر اور قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر سمیت اہم سیاسی رہنما کابل پہنچ گئے ہیں۔اس حوالے سے ایک سینئر طالبان رہنماء وحید اللہ ہاشمی کا کہناہے کہ افغانستان میں اسلامی طرز حکومت اور شرعی قانون نافذ ہوگا،جمہوری طرزحکومت نہیں ہوگی۔



غیر قانونی قومی دستاویزات بنانے والے غیر ملکی افراد کیخلاف آپریشن

| وقتِ اشاعت :  


اعلامیے کے مطابق خاندان میں کسی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کا نام شامل ہو تو نادرا کو مطلع کرنے کیلئے جواب میں 1 لکھ کر ایس ایم ایس کریں، نادرا کا نمائندہ اس بابت آپ سے رابطہ کرے گا، اگر تمام معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کریں اور نادرا کو معلومات درست ہونے کی تصدیق کریں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ کا موبائل نمبر نادرا میں رجسٹرڈ نہیں تو آپ کسی بھی نادرا سینٹر پر موبائل نمبر کی رجسٹریشن یا تبدیلی کیلئے تشریف لائیں، یہ سہولت تمام نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر مفت فراہم کی گئی ہے۔



خواتین کی ہراسمنٹ کے شرمناک واقعات

| وقتِ اشاعت :  


سخت قوانین بنانے کی ضرورت وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر ہجوم کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون سے بدتمیزی پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رابطہ کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔واضح رہے کہ 14 اگست کے روز300 سے زائد افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے اس وقت خاتون پر حملہ کیا جب وہ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ویڈیو بنارہی تھیں۔



وزیراعلیٰ بلوچستان کا مخالفین کو جواب، حکومت کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کی سیاست میں تبدیلی کے متعلق گزشتہ تین سالوں کے دوران بہت زیادہ قیاس آرائیاں کی گئی کہ موجودہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تیاری کی جارہی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر پھوٹ پڑچکا ہے بعض سینئر ارکان ناراض ہیں اندرون خانہ فاروڈ بلاک بن چکا ہے سینئر ارکان بہت جلد نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے ہم خیال اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد تحریک کو حتمی شکل دینگے۔



افغانستان میں طالبان کاکنٹرول، طالبان کے پارلیمانی نظام پر دنیا کی نظریں

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان پر طالبان نے اپنا کنٹرول مکمل کرلیا ہے اور اپنی عبوری حکومت کی تشکیل کے حوالے سے حکمت عملی تیار کررہے ہیں، ان کی جانب سے واضح طور پر بتایاجارہا ہے کہ وہ افغانستان میں کسی اور فریق کے ساتھ مل کر حکومت ہرگز نہیں بنائینگے۔صدارتی محل پر بھی طالبان براجمان ہوچکے ہیں اس وقت افغانستان کا پورا کنٹرول طالبان کے پاس ہے۔



وزیراعلیٰ بلوچستان کا مخالفین کو جواب، حکومت کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کی سیاست میں تبدیلی کے متعلق گزشتہ تین سالوں کے دوران بہت زیادہ قیاس آرائیاں کی گئی کہ موجودہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تیاری کی جارہی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر پھوٹ پڑچکا ہے بعض سینئر ارکان ناراض ہیں اندرون خانہ فاروڈ بلاک بن چکا ہے۔



افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونگے؟

| وقتِ اشاعت :  


افغان حکومت نے ملک کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔صدارتی محل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے سیاسی اور قبائلی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے جس میں طے پایا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔