خستہ حالت عمارتیں، بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی، انسانی جانوں کا ضیاع

| وقتِ اشاعت :  


ملک میں جب قوانین پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو انسانی جان ومال غیر محفوظ ہوکر رہ جاتے ہیں ہمارے یہاں بدقسمتی سے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے چند مافیاز مدرپدر آزادہوکر چند روپوں کے عوض ملکی قوانین کی نہ صرف خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں کرپشن کوپروان چڑھاتے ہیں۔ ملک میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی مسلسل جاری ہے تو دوسری جانب خستہ عمارتوں میں موجود غریب عوام کو متبادل جگہ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے حادثات رونما ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز کراچی میں اس کی ایک جھلک دیکھی گئی، کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر 2 میں تین رہائشی عمارتیں گرنے سے 11 افراد جاں بحق اور18 زخمی ہوگئے۔



بلوچستان میں سفری سہولیات،عوام کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایاجائے

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے مسائل کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صرف نعروں، جلسے جلوس اور اپنے انتخابی مہم کیلئے سیاسی جماعتیں استعمال کرتی ہیں جبکہ حقیقی معنوں میں عوام کی محرومیوں کا احساس کسی کو بھی نہیں صرف بلوچستان کو ایک کارڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے وہ بھی اس وقت جب کوئی سیاسی جماعت اپوزیشن میں ہوتی ہے تو اسے بلوچستان ہر جگہ یادآتا ہے اورپھر بلوچستان کی پسماندگی اور محرومیوں کا ایسا رونا رویا جاتا ہے کہ جیسے انہیں بلوچستان کادرد سونے نہیں دیتا۔



امریکہ طالبان معاہدہ، اشرف غنی کا بیان،افغانستان جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا

| وقتِ اشاعت :  


اس خطے میں افغانستان نے سب سے زیادہ تباہی دیکھی ہے سرد جنگ سے لیکر نائن الیون کے واقعہ کے بعد تک افغانستان جنگ کی لپیٹ میں رہا،اگر اکیسویں صدی میں کسی ملک نے انسانی بحرانات دیکھے ہیں تو وہ افغانستان ہے جہاں پر عالمی پراکسی نے ایسے پنجہ گاڑھے کہ افغانستان نے سالہا سال تک امن نہیں دیکھا،البتہ سوویت یونین کی واپسی کے بعد یہ گمان کیاجارہا تھا کہ شاید ایک نئی حکومت کی تشکیل اور عالمی طاقتوں کے درمیان موجود چپقلش میز پر ختم ہوجائے گی مگر یہ سلسلہ تھم نہ سکا، طالبان نے جب افغانستان میں انتظامی امور اور حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالی تو اس دوران نائن الیون کا سانحہ پیش آیا جس کے بعد امریکہ اور نیٹونے ملکر افغانستان پر حملہ کردیا اور یہ جنگ 19 سال تک لڑی گئی۔



حکومت کا نوجوانوں کیلئے نئے پروگرامز، ملکی ترقی کیلئے سنگ میل

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم عمران خان کا احساس اسکالر شپ پروگرام ایک بہترین قدم ہے کیونکہ ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار انتہائی کلیدی ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا جبکہ ہماری نصف آبادی سے زیادہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جن پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے مختلف پروگرامز مستقل بنیادوں پر ترتیب دینے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو قومی اداروں اور نظام میں بہتری لانے سمیت دور جدید کے تقاضوں کے مطابق جدیدتعلیم سے بھی آراستہ کیاجائے جس کا عزم پہلے ہی پی ٹی آئی کی قیادت کرتی آئی ہے اور اب حکومت میں رہتے ہوئے اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی اور کاوشیں قابل تعریف ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی کامیابی میں نوجوانوں کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جس طرح ان کی جماعت اور حکومت میں نوجوانوں کو مرکزیت دی گئی جو کہ روایتی اور موروثی سیاست کے حوالے سے بھی بڑا قدم ہے۔



کوروناوائرس کا علاج ممکن، عوام کااحتیاطی تدابیر اور آگاہی مہم میں کردار

| وقتِ اشاعت :  


دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث لوگ خوف کا شکار ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں میں سے تقریباً نصف صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 85 ہزار 683 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 46 فیصد سے زائد یعنی 39 ہزار 674 افراد صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے جا چکے ہیں جبکہ باقی 43 ہزار مریضوں میں سے 82 فیصد یعنی 35 ہزار 258 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 818 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز چین میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 79 ہزار 257 ہے جبکہ دوسرے نمبر جنوبی کوریا میں 3 ہزار 150 اور اٹلی میں 889کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



گجرات کی تاریخ دہلی میں، انتہاء پسندوں کے ہاتھوں اقلیتوں کی نسل کشی

| وقتِ اشاعت :  


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں انتہا ء پسند ہندو بلوائیوں کے حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہوگئی۔دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں 24 فروری کو ہندو انتہا پسندوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پرمتنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد پر منظم حملے کیے تھے۔ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے یہ حملے تین روز تک جاری رہے جن میں مساجد، گاڑیوں، مکانات اور دیگر املاک کو نذر آتش کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے شمالی علاقوں میں مسلح جتھوں نے مسلمان نوجوانوں کو شناخت کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 42 تک جاپہنچی ہے۔



کروناوائرس ءُُ لس محلوک ءِ تُرس

| وقتِ اشاعت :  


سرجمین دنیا ءَ یک نوکیں وائرسے ءَ انگر کتگ ءُُ اے وائرس ءِ نام کروناوائرس دئیگ بوتگ۔اے وائرس ءِ درائی چہ چین ءَ بوتگ ءُُ ایشی ءِ سوب ءَ بازیں بیرانی ءَ ہم بوتگ۔اے بیرانی یک ءُُ دو مہ بوتگ اَنت بلکیں سدانی حساب ءَ مردم بیران بوتگ اَنت۔بندات ءَ ہمے گشگ بوتگ اَت کہ اے وائرس چہ چینیانی ورگءِ سوب ءَ بوتگ بلئے وہدے اے گپ پدر بوتگ کہ اے ورگاں کہ چینی ور اَنت اے مرچیگیں نہ اَنت بلکیں کرناں چہ آہمے ورگاں ورگءَ اَنت۔



گجرات کی تاریخ دہلی میں، انتہاء پسندوں کے ہاتھوں اقلیتوں کی نسل کشی

| وقتِ اشاعت :  


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں انتہا ء پسند ہندو بلوائیوں کے حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہوگئی۔دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں 24 فروری کو ہندو انتہا پسندوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پرمتنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد پر منظم حملے کیے تھے۔ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے یہ حملے تین روز تک جاری رہے جن میں مساجد، گاڑیوں، مکانات اور دیگر املاک کو نذر آتش کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے شمالی علاقوں میں مسلح جتھوں نے مسلمان نوجوانوں کو شناخت کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 42 تک جاپہنچی ہے۔



کورونا وائرس،متاثرہ ممالک کے ساتھ ٹریفک کی بندش کو یقینی بنایاجائے

| وقتِ اشاعت :  


کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر پاکستان نے ایران کے ساتھ براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ تمام براہ راست پروازوں پرپابندی عائد کردی ہے۔ڈویژن کے مطابق 27 اور 28 فروری کی درمیانی شب 12 بجے کے بعد سے تا حکم ثانی ایران کے ساتھ تمام براہ راست پروازوں پر پابندی ہوگی۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک نے بھی ایران کے ساتھ فلائٹس آپریشن کو معطل کردیا ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 106 نئے کیسز کے ساتھ 245 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 7 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔



کرونا وائرس، انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہئے

| وقتِ اشاعت :  


پوری دنیا میں اس وقت سب سے بڑی خبر کرونا وائرس ہے جو روز بروز پھیلتا جارہاہے جس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ چین سے شروع ہونے والے اس وائرس نے مڈل ایسٹ، مغرب کے بعد ایران اور افغانستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے مگر اس وقت افغانستان اتنا متاثر نہیں ہے البتہ ایران میں پچاس کے قریب کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ایران میں خاص کر اس وائرس نے جہاں صورتحال کو گھمبیر بنادیا ہے وہیں۔