ملک کی سیاسی تاریخ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہمیشہ کشیدہ رہی ہے یہ سلسلہ 70 سالوں سے چلتا آرہا ہے، البتہ یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ملک کے اندر جمہوری اور غیر سرمایہ دار سیاسی جماعتوں کے اتحاد بنے جس میں ملک کے نڈر اور ایماندار سیاستدانوں نے اپنا کردار ادا کیا۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے آئندہ ملاقات 27 جون کو اسلام آباد میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل سعودی عرب میں وزیراعظم پاکستان سے ان کی ملاقات مثبت رہی ہے۔
خیبر پختونخوا کی صوبائی دارالحکومت پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت علمائے کرام کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے علما ء کرام کی متفقہ رائے سے عید کا اعلان کر دیا۔
صوبائی حکومت نے تعلیم کے حوالے سے اچھے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے صوبہ میں تعلیم میں بہتری کے امکانات روشن ہونگے کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان میں صرف تعلیم کے لئے خطیر رقم مختص کی جارہی ہے مگر نتائج کچھ برآمد نہیں ہورہے حالانکہ نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت تعلیمی ماحول پیدا کرنے کیلئے مختلف سرگرمیوں میں کردار ادا کررہے ہیں مگر یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیمی ماحول پیدا کرنے کیلئے مہم چلائے۔
غربت اور مہنگائی میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے, بیروزگاری کی شرح چند برسوں میں بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، روزگار کے مواقع اور سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں سمیت کوئی اچھی خبر بھی سامنے نہیں آرہی۔
افغانستان کے مسئلے پر اول روز سے یہی زور دیا جارہا ہے کہ صرف بات چیت ہی سے اس کو حل کیا جاسکتا ہے مگر طاقت کے بے جا استعمال نے نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کو دہشت گردی کی لپیٹ میں لے لیا اور اس طرح امریکہ اور اس کے اتحادی جو اہداف حاصل کرنا چاہتے تھے اس میں کوئی کامیابی نہیں ملی۔حالیہ مذاکرات کے حوالے سے بھی بہت سی آراء سامنے آرہی ہیں مگر فی الوقت یہ کہنا کہ روس میں ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں۔
کوئٹہ پاکستان کا منفرد شہر ہے جہاں پر قانون کی خلاف ورزی کو شان اور فخر کے طورپرلیا جا تا ہے قانون کی خلاف ورزی پر بعض لوگ خوش ہوتے ہیں وجہ اس کی جاہلیت ہے۔قانون کی خلاف ورزی کوئی اچھی بات نہیں ہے اس لئے شہر میں ٹریفک کی بے ہنگم چال جاری رہتی ہے۔
گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ کچھی کینال کے فنڈز کے غلط استعمال کی رپورٹ ایف آئی اے کو دی گئی ہے،ملزمان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔دیکھا جائے تو کچھی کینال منصوبے کے متعلق بارہا نشاندہی کی گئی ہے کہ اس اہم پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے مگر اس پرسابقہ صوبائی حکومتوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔
بلوچستان میں رواں برس اچھی بارشیں ہوئیں البتہ نقصانات بھی زیادہ ہوئے مگر قحط سے متاثرہ علاقوں میں ان بارشوں سے زمینداروں کی معاشی زندگی میں ایک اچھی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے لیکن یہ مستقل بنیادوں پر بلوچستان کیلئے اس وقت بڑی خوشخبری ہوتی جب بلوچستان میں بارشوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیمزہوتے۔