بلوچستان کابینہ کی تشکیل، وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح گورننس!

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تو ہوگئی مگر وزارتوں کے قلمدانوں کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔ بلوچستان کابینہ کی تشکیل اور وزارتوں کے قلمدان سونپنے میں بہت زیادہ تاخیر کی جارہی ہے جو کہ نہیں ہونا چاہئے۔ جب کابینہ اراکین کے نام دیدیئے گئے اور حلف بھی لے لیا گیا تو قلمدان بھی سونپ دیئے جاتے تاکہ بلوچستان حکومت اپنا کام شروع کرسکتا۔ بلوچستان میں من پسند وزارتوں، فنڈز، اختیارات کے معاملے پر ہمیشہ تلخی دیکھی گئی ہے۔ ایک ہم آہنگی جو بڑے صوبے کو چلانے کیلئے درکار ہے یہ کبھی بھی نہیں دیکھنے میں آئی، کابینہ سمیت حکومتی ارکان کے درمیان کشیدگی دیکھی گئی، وزراء اعلیٰ سے بھی تلخیاں سامنے آتی رہی ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان میں صوبائی حکومتیں زیادہ دیر تک نہیں چلیں۔



سعودی عرب کے خلاف بیان، پی ٹی آئی کا مقصد نظام کو مفلوج بنانا ہے!

| وقتِ اشاعت :  


ملک کو موجودہ سیاسی و معاشی چیلنجز سے نکالنے کیلئے مرکزی کردار پارلیمان کا ہے جس میں حکومت، اتحادی جماعتیں اور اپوزیشن سب نے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ گزشتہ دنوں سعودی اعلیٰ سطحی وفد پاکستان آیا تھا دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت سمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو حتمی شکل دینا ہے ۔



بلوچستان کابینہ کی تشکیل میں تاخیر، بڑھتے مسائل اور چیلنجز، سرکاری امور بھی ٹھپ!

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاخیر کا شکار ہے ۔ بلوچستان کابینہ کی جلد تشکیل انتہائی ضروری ہے، ملک کے سب سے بڑے صوبے کو چلانے کیلئے اتحادی جماعتوں کے سربراہان ایک بیٹھک لگا کر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں۔ بلوچستان ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت معاشی، سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی اہمیت رکھتا ہے جبکہ مسائل بھی بلوچستان کے حصے میں زیادہ ہیں۔ بلوچستان میں کوئی ایسا شعبہ نہیں جس کی کارکردگی مثالی ہو۔ المیہ یہ ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ ادوار میں مبینہ طور پر کرپشن بھی زیادہ ہوتی رہی ہے ۔



اسرائیل ایران کشیدگی، پاکستان پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں!

| وقتِ اشاعت :  


مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ایران نے گزشتہ دنوں اسرائیل کے خلاف ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگی امور سے متعلق اپنی کابینہ کو طلب کیا اور بتایا کہ ملک کے ’دفاعی نظام‘ کو حملوں سے نمٹنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یکم اپریل… Read more »



پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری، ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کی امیدیں!

| وقتِ اشاعت :  


چین کے بعد سعودی عرب دوسرا بڑا دوست ملک ہے جوپاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے جس میں مختلف شعبوں سمیت ریکوڈک بھی شامل ہے۔ سعودی عرب ایک ایسے وقت میں پاکستان میںاربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے جب ملک میں معاشی چیلنجز بہت زیادہ ہیں، بحرانات سر اٹھائے کھڑے ہیں، قرضوں کا بوجھ بھی پاکستان پر بڑھ رہا ہے اس دوران سعودی عرب جیسے دوست ملک کی سرمایہ کاری ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بہت بڑی امید اور ترقی کی نوید ہے۔



اسرائیل ایران کشیدگی، عالمی طاقتیں اسرائیل کا ایران پر حملے کی مخالف، عالمی امن اولین ترجیح!

| وقتِ اشاعت :  


ایران کا اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد دنیا کے بڑے ممالک نے کشیدگی کو مزید روکنے پر زور دیا ہے تاکہ اس سے خطے سمیت دنیا میں تیسری جنگ عظیم کے خطرات پیدا نہ ہوں۔بیشتر عالمی قوتوں خاص کر امریکہ کی جانب سے بھی اسرائیل کو ایران پر حملہ کرنے سے روکنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ یہ جنگ سب کو اپنی لپیٹ میں نہ لے۔



مشرق وسطی میں خوفناک جنگی خطرہ، ایک نئی عالمی جنگ دنیا کی تباہ کاری کا سبب بنے گا!

| وقتِ اشاعت :  


مشرق وسطی میں ایک خوفناک جنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے جو شام، عراق، کویت جنگوں سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اسرائیل کی غزہ پر حملے کے بعد جنگ میں کوئی ٹہراؤ نہیں آیا اور نہ ہی کوئی جنگ بندی ہوئی اسلامی ممالک، یورپی ممالک اور اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی تمام تر کوششیں بھی سود مند ثابت نہ ہوسکی جس کی بڑی وجہ اسرائیل ہے جو مسلسل عالمی جنگی قوانین کے خلاف ورزی کرتے ہوئے وحشیانہ حملے معصوم فلسطینیوں پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بہرحال دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا تھا



پی ٹی آئی کی اپوزیشن کے ساتھ تحریک چلانے کا فیصلہ، اپوزیشن سے ہاتھ نہ ہو جائے!

| وقتِ اشاعت :  


عید الفطر کے فوری بعد پی ٹی آئی اوردیگر اپوزیشن جماعتیں احتجاجی تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔پی ٹی آئی نے اپوزیشن جماعتوں سے ملکر اتحاد تشکیل دیدیا ہے۔ پی ٹی آئی بغیر حکومت کے ہر وقت سڑکوں پر رہی ہے ایک طویل عرصے سے یہ جماعت اپنی عمر سے زیادہ احتجاج کرتی آرہی ہے کوئی ایک ایسی مثال موجود نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ملک میں موجود سیاسی و معاشی بحران کے حوالے سے اصلاحات میں اپنا کردار ادا کرتی ہوئی دکھائی دی ہو۔



سعودی عرب کی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری، ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر!

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں دوست ملک سعودی عرب کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ملک کی معاشی ترقی کیلئے مثبت نتائج برآمد کرے گی، معیشت کی صورتحال بہتری کی طرف بڑھے گی۔ نئی حکومت اور عسکری قیادت کی اس وقت مکمل توجہ ملکی معیشت، استحکام اور ترقی پر مرکوز ہے جبکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوتا جارہا ہے۔ موجودہ ملکی قیادت کی جانب سے اہم معاشی فیصلے بھی کئے جارہے ہیں تاکہ ملکی معیشت کو بہتر سمت دی جاسکے اور موجودہ معاشی بحران سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔



لاہور میں ریکوڈک منصوبے پر اجلاس و فیصلے، بلوچستان سے ناروا سلوک کیوں؟

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے معاشی و سیاسی حوالے سے اہم فیصلے بلوچستان میں ہی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ کرنے میں کیا حرج ہے۔ اسلام آباد یا لاہور میں اجلاسوں کے ذریعے فیصلوں پر کوئی مسئلہ نہیں مگر بلوچستان کو اہمیت دیتے ہوئے یہاں کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر اہم فیصلے کرنے سے بہترین ہم آہنگی پیدا ہوگی اور یہ شکوہ بھی ختم ہو جائے گا کہ بلوچستان کے معاشی و سیاسی فیصلے دیگر صوبوں میں کئے جاتے ہیں۔