بلوچستان ملک کا پسماندہ ترین صوبہ ہے جہاں پر صحت اور تعلیم پر کم سے کم توجہ دی جاتی ہے ۔ زیادہ تر توجہ کے مستحق وہ شعبے ہیں جہاں پر افسروں کو کمیشن یا کک بیک وصول ہوتے ہیں بعض اسپتال بیرونی امداد یا بیرونی عطیات سے تعمیر ہوئے اس کا مقصد صرف مقامی لوگوں کو صحت اور علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنا تھا ۔
بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں پر معاشی منصوبہ بندی کا کوئی وجود نہیں ہے ۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر گزارا ہوتا رہا ہے حالانکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ ہے اور با قاعدہ بحث اور مباحثے کے بعد اس کوپاس
سیکرٹری خزانہ حکومت بلوچستان مشتاق رئیسانی کو ان کے دفتر سے گرفتار کر لیا گیا، ان پر کرپشن کے سنگین الزامات تھے اور وہ گزشتہ کئی سالوں سے زیر نگرانی تھے ۔بنیادی الزام تو مقامی حکومتوں کے 1.5ارب روپے کے فنڈ میں خرد برد اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اسکیموں میں کرپشن کا ہے
ایف آئی اے نے نادرا کے سات اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ان میں دومرد اور دوخواتین افسران کے علاوہ تین سیکورٹی گارڈ بھی شامل ہیں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکیوں کو پاکستانی قومی شناختی کارڈ کے حصول میں مدد دی تھی
یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ قائد حزب اختلاف نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا اور یہ کہا کہ حزب اختلاف حکومت سے محاذ آرائی نہیں چاہتی ۔اس کا ثبوت بھی حزب اختلاف نے پیش کی وہ وزیراعظم کو اس کے عہدے سے نہیں ہٹانا
حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کی جائے گی یعنی ان کو بھی افغان مہاجرین کا درجہ دیا جائے گا۔ ان غیر قانونی تارکین وطن کی موجودگی کو قانونی طورپر جائز قرار دینے کی یہ ایک کوشش ہوگی اگر حکومت نے ان کے خلاف بھرپور اور فوری کارروائی نہیں کی۔ یہ طرز عمل نا قابل قبول ہے امید ہے کہ قوم پرست عناصر پاکستان بھر میں اس طرز عمل پر احتجاج کریں گے
وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو نے مشترکہ طورپر وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی اور وزیراعظم کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ خضدار جو بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اس کو ایل پی جی کے ذریعے گیس پہنچائی جائے گی اس کے لئے ایک خصوصی پلانٹ لگائی جائے گی جو صرف اور صرف خضدار شہر تک محدودو ہوگی اور محدود تعداد میں لوگوں کو گیس کی سہولت فراہم کرے گی۔
نوجوان ڈاکٹروں نے مذاکرات کی ناکامی کے بعد دوبارہ مکمل ہڑتال کا نہ صرف اعلان کیا ہے بلکہ اس پر عمل درآمد شروع بھی کردیا ۔ او پی ڈی بند صرف ہنگامی نوعیت کے مریضوں کو دیکھا جائے گا ۔ ہم ہمیشہ اس بات کے حق میں رہے ہیں کہ ڈاکٹروں کو لازمی سروس کا حصہ بنایا جائے ۔ اور ان کے ہڑتالی اور Collective Bargainingکا حق چھین لیا جائے
یہ خوش آئند بات ہے کہ دہائیوں بعد وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کر لیا کہ عنایت کا ریز ، قلعہ عبداللہ کو بھی قدرتی گیس کی سہولیات فراہم کی جائے ۔ یہ خطہ اہم ہے اور افغان سرحد کے قریب ترین ہے حکومت 55کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن پشین سے عنایت کاریز تک لے جائے گی جس سے مقامی لوگوں کو گیس کی فراہمی یقینی ہوگی ۔
ترک وزیراعظم نے قطر یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ ترک افواج قطر میں اپنے فوجی اڈے میں تعینات کیے گئے ہیں یہ تعیناتی دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدے کے تحت ہوئی ہے جس کے ذریعے قطر بھی ترکی میں اپنا فوجی اڈہ قائم کر سکتا ہے ۔