بلوچستان سی پیک کی کامیابی کی کنجی ہے

| وقتِ اشاعت :  


پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اس وقت انتہائی اہمیت کا حامل بن چکا ہے اور اس کی کامیابی بلوچستان سے مشروط ہے۔ گوادرکے بغیرسی پیک ادھورا ہے جس پر چین بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ موجودہ بدلتی سیاسی صورتحال کے پس پشت عوامل بھی سی پیک سے جڑے ہوئے ہیں



متحدہ کا تاریخی فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ کیلئے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہار کرکے ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے جس کی تمام مکاتب فکر کی جانب سے پذیرائی ضروری ہے۔ سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرار داد پیش کرکے متحدہ کے اراکین سندھ اسمبلی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ الطاف حسین کے احکامات کے ماتحت نہیں ہیں۔



بلوچستان کی ترقی دراندازی کا منہ توڑ جواب ہوسکتاہے

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان جغرافیائی حوالے سے جتنی اہمیت رکھتا ہے اتنے ہی اپنے وسائل سے وہ عالمی توجہ کا مرکز بنا ہواہے‘ پاکستان بننے سے قبل ایسٹ انڈیا کمپنی کے زیر اثر رہنے والا بلوچستان اسی طرح ہی پسماندہ تھا جس کا نقشہ کم وبیش آج بھی نظر آتا ہے۔



بلوچستان میں سفر کی سہولیات

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں سفر کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں کوئٹہ اور کراچی ‘ اسلام آباد اور لاہور کے درمیان صرف پی آئی اے کی محدود تعداد میں پروازیں موجود ہیں ۔ تمام نجی ائیر لائنز کو یہ اجازت حکومت نے دے دی ہے کہ وہ بلوچستان سے اپنی پروازیں بند کردیں اور جہازوں کو زیادہ منافع بخش روٹس پر منتقل کریں یہ سلسلہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے



مقبوضہ کشمیر کی خطر ناک صورت حال

| وقتِ اشاعت :  


اڑی سیکٹر میں ہلاکتوں کے بعد دہلی میں زبردست سرگرمیاں دیکھنے میں آرہی ہیں اور بھارتی میڈیا اس کو تفصیل کے ساتھ رپورٹ کررہا ہے سب سے اہم اجلاس وزیراعظم مودی کی صدارت میں ہوا جس میں بھارت کے اہم ترین وزراء اور آرمی چیف نے بھی شرکت کی جس کے متعلق بتایا گیا کہ اس میں پاکستان کے خلاف جوابی کارروائیوں کا منصوبہ زیر بحث آیا ۔



کشمیر پر چوتھی جنگ کی تیاریاں

| وقتِ اشاعت :  


اڑی سیکٹر میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملوں میں 17فوجی اہلکار ہلاک اور بیس افراد زخمی ہوئے ۔یہ حملہ نا معلوم مسلح افراد نے کیا ، ابھی تک کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن واقعہ کے فوراً بعد بھارتی حکام اور بھارتی حکومت نے یہ دعویٰ کردیا کہ اس میں پاکستان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں اور اس میں لشکر طیبہ جو ایک جہادی تنظیم ہے اس حملے کامرکزی کردار ہے۔ اس کے فوراً بعد پورے بھارتی میڈیا نے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا



پولیس افسر کی دیدہ دلیری

| وقتِ اشاعت :  


سندھ نے تھانہ کلچر پنجاب سے ون یونٹ کے دوران مستعار لیا ۔ سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور بدعنوانی 1955کے بعد سے شروع ہوئی ۔ پنجابی پولیس افسران نے چارج لینے کے بعد جھوٹے مقدمات ‘ جھوٹے مقابلے، چور ڈاکو پالنے کا کام ابتداء ہی میں شروع کردیا تھا



مسجد میں خودکش حملہ

| وقتِ اشاعت :  


مہمند ایجنسی میں طالبان کے ایک گروہ نے مسجد کے اندر نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ کیا جس میں 28افراد جاں بحق اور 31افراد زخمی ہوئے۔ طالبان کے ایک گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے کہ یہ خودکش حملہ انہوں نے کیا ہے ۔



بلوچستان میں تھانہ کلچر

| وقتِ اشاعت :  


زمانہ قدیم سے تھانہ کلچر پر پنجاب کی اجارہ داری رہی ہے ۔ ون یونٹ کے قیام کے بعد پنجاب سے افسران اور پولیس کے سپاہیوں کو ون یونٹ کے نام پر دوسرے صوبوں میں بھی تعینات کیا گیا ۔کے پی کے کی حکومت، عوام اور انتظامیہ نے اس کی زبردست مزاحمت کی اس لیے وہاں کم سے کم پنجابی افسران تعینات کیے گئے ۔ مگر اس کے باوجود پاکستان پولیس سروس کے نام پر اعلیٰ عہدوں پر پنجابی افسران کو تعینات کیا گیا



عید قرباں اور ملکی مسائل

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان بھر میں عید قرباں آج منائی جارہی ہے عید منانے کا مقصد حضرت ابراہیم کی سنت کو یاد رکھنا اور اللہ کی راہ میں جانور قربان کرنا ہے ۔ مال کی قربانی کے ساتھ ساتھ اس کا مقصد سماج کے کمزور طبقات کی مدد کرنا بھی ہے ۔ عیدالالضحیٰ بڑے زور و شور سے منائی جارہی ہے۔ بکرا منڈیو ں میں آخری دنوں میں زبردست رش نظر آیا لیکن توقع کے مطابق جانوروں کی خریداری نہیں ہوئی بعض بیوپاریوں نے عید قربان کے خاص موقع پر بعض جانور تیار کیے تھے