یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ افغانستان امن مذاکرات پاکستان کی سرز مین پر ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز کی مذاکرات میں طالبان کے نمائندوں نے شرکت کی اس کی میزبانی پاکستان نے کی ۔ مذاکرات میں امریکا اور پاکستان کے مبصرین بھی شریک ہوئے۔
گزشتہ دنوں رینجرز نے کے ڈی اے کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کیا ۔افسر سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بڑے بڑے انکشافات کیے اور یہ تسلیم کیا کہ وہ کراچی میں بڑے لینڈ مافیا کارکن ہے ۔اس نے اپنی تعیناتی کے دوران ایم کیو ایم کو 17ارب روپے فراہم کیے جو مختلف ذرائع سے لندن روانہ کیے گئے۔ ملزم کا نام عاطف بتایا گیا ہے اور وہ ایم کیو ایم کا ایک مستعداورخاص رکن ہے
ملک کے معرض وجود میں آنے کے بعد جمہوری حکومتوں میں زیادہ حصہ مسلم لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کھاتے میں آئی اور غیر جمہوری دور یقیناًزیادہ رہا ہے۔ حالیہ سیاسی مفاہمتی پالیسی کو جہاں بے حد سراہا گیا مگر وہی ان کے مدمقابل ایک نئی ابھرتی جماعت پاکستان تحریک انصاف دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سامنے ایک چیلنج کی صورت میں آرہی ہے
ایران کے کوئٹہ میں قونصل جنرل سید حسن یحیٰ نے کہا ہے کہ ایران نے پاکستان میں بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقینی دہانی کرائی ہے اگر پاکستانی حکام درخواست کریں گے تو مطلوبہ درکار بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا
وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کو انتہا پسندی ، دہشت گردی کے خلاف ملکر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے، ایرانی معیشت کی بہتری کے مثبت ثمرات بلوچستان پر بھی پڑیں گے، یہ بات وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایران کے قونصل جنرل سید حسن یحییٰ وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی
پاکستان نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے ساتھ دوستی نہیں ہو سکتی تب بھی پاکستان اس سے اچھے تعلقات کی خواہش رکھتا ہے تاہم دو طرفہ مذاکرات صرف بھارت کے من پسند امور پر نہیں کیے جائیں گے۔یہ بات پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں سارک ممالک کے
یہ خبر دنیا بھر میں بڑی دلچسپی سے پڑھی اور سنی گئی کہ سندھ رینجرز نے کراچی کے مومن آباد تھانے پر چھاپہ مارا اور حاضر سروس پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کی کوشش میں پولیس تھانے پر فائرنگ کی۔ اس کی تصدیق اعلیٰ ترین پولیس افسران نے میڈیا کے سامنے کی کہ آپے سے باہر رینجرز کے مسلح اہلکاروں نے سرکاری وردی
ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز نے ایپکس کمیٹی کے سامنے بڑے بڑے انکشافات کئے ہیں۔ یہ وہ انکشافات ہیں جو عام لوگوں کو معلوم ہیں کہ کراچی کی بدامنی میں بڑے بڑے لوگ اور سرکاری اہلکار ملوث ہیں۔ یہ سب کچھ دہائیوں سے ہوتا آرہا ہے۔ جس گروہ کی باری آتی ہے وہی بھتے کا بڑا حصہ لے جاتا ہے۔ کم اہل شریک کو کم حصہ ملتا ہے
جوں جوں دن گزرتے جارہے ہیں بھارتی سیاسی اور فوجی قیادت زیادہ بے صبر اور جلد باز ہوتے نظر آرہے ہیں اور آئے دن پڑوسی ممالک، خصوصاً پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں وجہ صرف یہ ہے کہ پاکستان اور اس کی ریاست بھارت کو علاقائی قوت یا عالمی طاقت بننے کی راہ میں رکاوٹ ہے
عمران خان نے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران بڑے جلسے کئے۔ بلکہ مقامی لحاظ سے بہت بڑے جلسے کئے اور ہر شخص ان کو سننے کے لئے بے چین تھا کہ نئے لیڈر کا مختلف معاملات پر خیالات کیا ہیں۔ سکردو اور دوسرے علاقوں میں لوگوں نے عمران خان کو سنا اور بعد میں فیصلہ صادر کردیا کہ ان کو ووٹ نہ دیا جائے