ضلع خضدار بلوچستان کا وہ واحد ضلع ہے جسے اپنے جغرافیہ اور محل وقوع کی وجہ سے ایک جنکشن کی حیثیت حاصل ہے۔ گوادر ٹو کاشغر روڈ کا ایک حصہ خضدار ہی سے گزر کر براستہ رتو ڈیرو سندھ اور پنجاب سے جا ملتی ہے ۔ماضی قریب میں اگر خضدار میں امن و امان کا مسئلہ نہ ہوتا تو آج خضدار کی جو حالت ہے وہ مکمل تبدیل ہو چکا ہوتا ،موجودہ صوبائی حکومت نے خضدار کے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے 21 کروڑ روپے
بھاگ کے امام بار گاہ میں خودکش حملہ کیا گیا جس میں 11افراد ہلاک اور 13افراد زخمی ہوئے ۔ تمام ہلاک شدگان اور زخمی اللہ کی عبادت میں مصروف تھے ۔ خودکش حملہ آور نے مغرب کی نماز کے دوران حملہ کیا ۔ مقامی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نوجوان تھا وہ بر قعہ پہن کر امام بار گاہ میں داخل ہوا اور اپنے آپ کو بم سے اُڑا دیا جس میں اتنی زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ۔ بھاگ بلوچستان کاایک پر امن ترین علاقہ ہے
بلوچستان وہ خطہ ہے جہاں پر آئے دن طوفان اور قدرتی آفات آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ بارہ سالوں میں بلوچستان میں دس قدرتی آفات نے مکمل تباہی مچائی اور حکومت ان سے نمٹنے میں مکمل طورپر ناکام رہا ۔ وفاقی حکومت کا طرز عمل بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہمد ردا نہ نہیں بلکہ امتیازی رہا ۔ متاثرین کی امداد کے بجائے ہمیشہ چند دنوں بعد راہ فرار اختیار کی اور کبھی بھی معیشت کے نقصانات کا ازالہ نہ کیا اور نہ کرنے کی کوشش کی ۔
کوئٹہ شہر کے پسماندہ ترین شہریوں کے مسافر بس میں بم کا دھماکہ ہوا جس میں 11افراد ہلاک اور 22سے زیادہ زخمی ہوئے ، یہ ٹائم بم تھا ۔ دعویٰ کیاگیا ہے کہ وہ نشانے کی جگہ سے پہلے پھٹ گیا جو شخص بم لے جارہا تھا وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ یہ دعویٰ ینگ بلوچ ٹائیگر نامی غیر معروف تنظیم نے کیا ہے ۔ بعض مبصرین کا خیال ہے کہ یہ کاغذی تنظیم ہے ۔ یہ اتفاقی واقعہ معلوم نہیں ہوتا، یہ منصوبے کا حصہ معلوم ہوتا ہے
اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین نے حکومت پاکستان پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے کہ افغان مہاجرین کو مزید دو سال تک پاکستان میں رہنے دیا جائے ۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ نے کابل میں ایک اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ افغان مہاجرین کو دو سال مزید پاکستان میں رہنے دیا جائیگا ۔ اس اجلاس میں پاکستان ‘ ایران اور افغانستان کے وزراء کے علاوہ اقوام متحدہ کے نمائندے بھی شریک تھے
اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین نے حکومت پاکستان پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے کہ افغان مہاجرین کو مزید دو سال تک پاکستان میں رہنے دیا جائے ۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ نے کابل میں ایک اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ افغان مہاجرین کو دو سال مزید پاکستان میں رہنے دیا جائیگا ۔ اس اجلاس میں پاکستان ‘ ایران اور افغانستان کے وزراء کے علاوہ اقوام متحدہ کے نمائندے بھی شریک تھے
وزیراعظم پاکستان نواز شریف امریکا کے دورے پر تشریف لے جارہے ہیں جہاں پر وہ امریکی صدر سے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی خطر ناک صورت حال پر گفتگو کریں گے۔ گمان ہے کہ دونوں رہنما تلخ حقائق کا سامنا کریں گے اور اہم فیصلے کریں گے امریکا پاکستان ‘ بھارت اور افغانستان تینوں ممالک کا قریبی اتحادی ہے ۔ بنیادی طورپر اس کا کردار خطے میں امن ‘ سلامتی اور استحکام کے لئے ہونا چائیے
پورے بلوچستان میں نصیر آباد واحد خطہ ہے جو غذائی اجناس کی پیدوار میں خود کفیل ہے ۔ اسکی بنیادی وجہ 1935ء میں نہری نظام کی تعمیر ہے جس سے سکھر کے نہروں کے ذریعے نصیر آباد ڈویژن کو سیراب کیا گیا۔ صدر ایوب کے دور میں خصوصاً 1960کی دہائی میں پٹ فیڈر تعمیر ہوا۔ پٹ فیڈر کی وجہ سے کئی لاکھ ایکڑ زمین آباد ہوا ۔ لیکن یہ دونوں نہریں نصیر آباد ڈویژن کو سیراب کرتی ہیں حالیہ دور میں کچھی کینال زیر تعمیر ہے
آج پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی برسی ہے ۔ اسی دن 1951ء میں لیاقت علی خان کو لیاقت باغ راولپنڈی میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا تھا ۔ اس کا قاتل ایک افغان تھا ۔ دل چسپ بات یہ تھی کہ قاتل کو صف اول میں جگہ دی گئی اور اسکے پاس ہی سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے ۔ جوں ہی قاتل نے لیاقت علی خان پر فائر کھولے اور ان کو شہید کیا ۔ ان کے ساتھ ہی بیٹھے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں نے قاتل کو موقع پر ہی گولیاں مار کر ہلاک کردیا ۔ ویسے تو یہ تاثر دیا گیا تھا
حالیہ سالوں تواتر سے خبریں اخبارات کی زینت بنیں کہ دہشت گرد جیلوں میں شاہانہ زندگی بسر کررہے ہیں بعض دہشت گردی کی وارداتیں جیل میں تیار ہوئیں اور وہاں سے ان پر عمل درآمد کرایا گیا ۔ سیکورٹی افواج کے چھاپوں کے دوران جیلوں سے کیا کچھ برآمد نہیں ہوا ،چوروں اور ڈاکوؤں کے گروہ جیلوں سے کارروائی کرتے رہے ہیں ۔ وجہ یہ ہے کہ حکمرانوں میں کرپشن اور جیل کے معاملات میں عدم دلچسپی ‘ محکمہ جیل خانہ جات