افغان جہاد کے شروع ہونے کے ساتھ ساتھ تقریباً ایک ہزار سے زائد مدارس آناً فاناً وجود میں آئے ۔یہ تمام مدارس دور دراز علاقوں میں قائم ہوئے ۔ مقامی لوگ اتنے غریب تھے اور ہیں کہ وہ اتنے بڑے بڑے مدارس اور تمام تر سہولیات کے ساتھ قائم نہیں کرسکتے تھے ،یہ سب بلوچستان اور کے پی کے اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں قائم کیے گئے
جنرل پرویزمشرف نے جب اقتدار پر قبضہ کیا تو انہوں نے مسلم لیگ سے لڑنے اور اسے تباہ کرنے کے لئے پی پی پی سے کوئی مدد مانگی اور نہ ہی اس کو مسلم لیگ کے خلا ف استعمال کیا ۔ جنرل مشرف دونوں سب سے بڑی پارٹیوں سے پورے دور میں الجھے رہے تاوقتیکہ امریکا نے ان کا معاہدہ بے نظیر بھٹو سے کرایا کہ بے نظیر بھٹو وزیراعظم رہیں گی اور جنرل صاحب صدر پاکستان ۔
گوادر پاکستان میں اور چاہ بہار ایران میں دو بڑی بندر گاہیں ہیں جن کی تعمیر و ترقی کے وسیع امکانات ہیں ۔ مجموعی طورپر حکومت پاکستان نے گوادر کی ترقی بہت ہی محدود پیمانے پر شروع کررکھی ہے مگر اس کے مقابلے میں اس کی پبلسٹی آسمان تک پہنچائی گئی ۔ دوسرے الفاظ میں پاکستانی عوام کی توقعات میں بے
گزشتہ روز ایک اور سینئر صحافی کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ۔ آفتاب عالم گھر سے نکلے تھے کہ دو دہشت گرد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے ان پر فائرنگ کردی اورانہیں شدید زخمی کردیا ان کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے چہرے پر گولیاں لگی ہیں جن کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی
ملک بھر کے اخبارات میں سینٹ قائمہ کمیٹی کا بیان چھپا ہے اور اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صرف بلوچستان میں چالیس لاکھ پاکستانی شناختی کارڈ غیر ملکیوں کو فروخت کردئیے گئے ۔ مزید 25لاکھ پائپ لائن میں ہیں ان کو بھی عنقریب بلوچ دشمنی میں جاری کردیا جائے گا۔ وجہ بلوچوں کو اپنے ہی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنا ہے ۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ایک نمائندہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کوملک میں اس وقت تک رہنے دیا جائے جب تک حکومت افغانستان اس قابل نہ ہوجائے کہ وہ ان کو ان کے گھروں میں روزگار کے مواقع فراہم کرسکے اور بین الاقوامی برادری اس کا م… Read more »
بلوچستان کے سیاسی رہنماءاور سیاسی پارٹیاں وفاقی حکومت پر اپنا دبا بڑھا رہی ہیں کہ کم سے کم سندھک کاپر گولڈ پروجیکٹ اور گوادر پورٹ کا انتظام و انصرام صوبائی حکومت کے حوالے کیاجائے ۔ بلوچستان کی دو سب سے بڑی پارٹیاں بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی جو قوم پرست پارٹیوںکے نام سے جانے جاتے ہیں ، نے یہی مطالبہ حال ہی میں کیا ہے۔ 18ویں ترمیم کے بعد اس بات کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں ہے کہ ان مذکورہ منصوبوں کو بلوچستان کے حوالے نہ کیاجائے ۔
کوئٹہ پاکستان کا منفرد شہر ہے جہاں پر قانون کی خلاف ورزی کو شان اور فخر کے طورپرلیا جا تا ہے قانون کی خلاف ورزی پر بعض لوگ خوش ہوتے ہیں وجہ اس کی جاہلیت ہے ۔قانون کی خلاف ورزی کوئی اچھی بات نہیں ہے اس لئے شہر میں ٹریفک کی بے ہنگم چال جاری ہے ۔ کوئی ڈرائیور ٹریفک کے قوانین کا پاس نہیں رکھتا جب ٹریفک پولیس ان کا چالان کرتی ہے تو رونے دھونے پر اتر آتے ہیں ۔
پاکستان بھرمیں یوم دفاع پورے جوش و خروش اور ولوے سے منایا جارہا ہے اور اس عہد کی تجدید کی جارہی ہے کہ ملک کا دفاع ہر شہری کرے گا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ آج کے دن یوم دفاع منایا جارہا ہے جب بھارت نے بغیر کسی اعلان جنگ کے پاکستان پر حملہ کردیا تھا ۔
نائب وفاقی وزیر برقیات مختصر دورے پر کوئٹہ تشریف لائے اور صوبائی رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ وہ اپنے ساتھ صرف ایک خبر لائے کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں نو بجلی گھروں میں سے صرف پانچ کو وفاقی حکومت تیل فراہم کرے گی ۔ 67سال کے بعد بھی ان شہروں کو قومی گرڈ سے بجلی فراہم نہ ہو سکی