معلوم ہوتا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کیسکو کو مادر پدر آزاد چھوڑ دیا ہے اور اس کو یہ آزادی مکمل طورپر مل گئی ہے کہ وہ صارفین کے ساتھ جو بھی غیر مناسب سلوک چاہے ،کرے ، ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ۔ ویسے بھی بلوچستان ایک لا وارث صوبہ ہے جہاں پر وفاقی اہلکاروں کا رویہ اس کے ساتھ ایک کالونی سے زیادہ نہیں۔
انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس نے حکومت کو یہ مشورہ دیا ہے کہ بلوچستان لیویز کو صوبائی پولیس میں ضم کردیا جائے۔ جنرل پرویزمشرف کے حکم سے بلوچستان لیویز فورس کو ختم کرنے کے بعد پولیس میں ضم کردیاگیا تھا
وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کیلئے صحیح شعبوں کی نشاندہی کی ہے مگریہی شعبے اکثر بجٹ بناتے وقت نظر انداز کردئیے جاتے ہیں ۔ ماہی گیری ‘ معدنیات ‘ زراعت ‘ گلہ بانی کے شعبے جو صوبے کے ستر فیصد سے زیادہ لوگوں کو روزگار اور ذرائع زیست فراہم کرتے ہیں۔
کل گورداسپور میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا ۔ تین دہشت گردوں نے پہلے ایک بس اور کار پر فائرنگ کی اور بعد میں قریبی پولیس اسٹیشن میں گھس گئے جہاں پر پانچ پولیس اہلکاروں بشمول ایک ایس پی کو مار گرایا۔ ان میں سے تین افراد کا تعلق ہوم گارڈز سے تھا ۔ اس طرح پانچ پولیس اہلکار، تین شہری اور تینوں دہشت گرد مارے گئے۔
آئے دن حکومتی اہلکار اور سیاستدان عوام الناس کو یہ تسلیاں دیتے نہیں تھکتے کہ صرف اور صرف گوادر پورٹ کی تعمیر سے پاکستان کے عوام کی قسمت بدل جائے گی ۔ اور اب گوادر کی بندر گاہ کی جگہ گوادر ‘ کاشغر روٹ نے لے لیا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں سے گوادر پورٹ کی تعمیر کاکام جہاں رکا پڑا تھا آج بھی اسی مقام پر ہے ۔
زیر زمین پانی کا مسئلہ گزشتہ دہائیوں سے پریشانی کا باعث بنتا آیا ہے گزشتہ حکومتوں نے اس پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا اور اس کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اس کا سب سے بڑا مسئلہ زیر زمین پانی کا بے دریغ استعمال ہے ۔
بعض حضرات کو اس پر اعتراض ہے کہ لوگ افغان مہاجرین کی فوری واپسی کا مطالبہ کیوں کررہے ہیں۔ ان میں سب سے آگے بلوچستان نیشنل پارٹی اور اس کے رہنماء ہیں وہ اپنے مطالبے میں اس حد تک گئے کہ انہوں نے افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کی بھی مخالفت کردی اور… Read more »
ہر سال کی طرح اس سال بھی سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریوں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ سب سے زیادہ تباہ کاری گلگت اور بلتستان اور جنوبی پنجاب میں ہوئی ہیں۔ ابھی تک سیلابی ریلہ سندھ میں داخل نہیں ہوا
جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آگیا ۔اس نے عمران خان اور ان کی تحریک انصاف کی انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تمام الزامات مسترد کردئیے اور حتمی طورپر یہ اعلان کیا کہ انتخابات کے نتائج عوامی توقعات کے عین مطابق ہیں اور اس سے عوامی رائے کی عکاسی ہوتی ہے ۔ عمران خان تواتر کے ساتھ یہ الزامات لگاتے رہے
صوبائی حکومت نے قبائلی عمائدین کے ایک وفد کو خان قلات سے ملاقات کرنے کیلئے لندن روانہ کیا تھا ۔ وفد کی قیادت نواب شاہوانی نے کی اس میں سردار کمال خان بنگلزئی اور میر کبیر محمد شہی اور خالد لانگو شامل تھے ۔ سردار اسلم بزنجوویزادیر سے ملنے پر وفد کے ساتھ نہ جا سکے ۔