پاکستان کی وفاقی حکومت نے مالی سال 2015 تا 2016 کے لیے بجٹ پیش کر دیا ، جس کا مجموعی حجم 43 کھرب 13 ارب ہے جو رواں مالی سال کے مقابلے میں نو فیصد زائد ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز بیان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کے لیے سات کھرب 80 ارب روپے مختص کیے ہیں
وفاقی حکومت نے اس بار اس تجویز کی منظوری دی جس میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے تین روپے کا اضافہ کیاجائے ۔ یہ اضافہ معاشی لحاظ سے ایک غلط وقت میں کیا گیا جب حکومت اس بات کے لئے کوشاں تھی کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالے اور معاشی سرگرمیوں میں زیادہ تیز رفتاری سے اضافہ کرے تاکہ معیشت اپنے اصلی مقام پر دوبارہ واپس آجائے
اس میں دو رائے نہیں ہیں کہ تحریک انصاف نے عوام الناس کو مجموعی طورپر مایوس کیا ۔ اس کی کے پی کے میں مجموعی کارکردگی مایوس کن رہی اور اس کارکردگی میں کسی بہتری کی توقع نہیں ہے ۔ وجہ ظاہری طورپر صاف اور واضح یہ نظر آرہا ہے کہ پارٹی اور صوبے کے اقتدار پر موقع پر ستوں کا قبضہ ہے ۔ ان کا کوئی نظریہ نہیں ہے
یہ ایک بڑی خوش آئند بات ہے کہ ایران اور پاکستان کے افسران نے یہ فیصلہ کر لیا کہ کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان کارگوٹرین چلائی جائے ۔ پہلی ٹرین اگلے ماہ سے کوئٹہ سے روانہ ہوگی اور کارگو لے کر زاہدان پہنچے گی ۔ اس عمل سے دونوں ملکوں کے درمیان قانونی تجارت کو فروغ ملے گی اور اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی سرکاری سطح پر ہوگی
گزشتہ رات نا معلوم مسلح افراد نے دو مسافر بسوں کو کھڈ کوچہ (مستونگ) کے نزدیک اسلحہ کے زور پر روک لیا اور تیس سے زائد مسافروں کو بسوں سے اتار اور ان کو پہاڑوں کی طرف لے گئے جہاں پر ان کو ایک ایک کرکے شناخت کیا گیا اور بعد میں قتل کردیا گیا ۔ واقعہ کے گھنٹوں بعد بھی کسی گروہ نے اس قتل عام کی ذمہ داری قبول نہیں کی
گوادر پورٹ پر پہلے مرحلے کاکام چینیوں نے مقررہ وقت سے چھ ماہ قبل مکمل کرلیا تھا اور اس طرح انہوں نے اپنے اخراجات میں زبردست بچت کی مگر اس کے بعد گوادر کی بندر گاہ پر کام بند ہوگیاجو آج تک بند ہے ۔ بعض مبصرین کا یہ خیال ہے کہ پاکستانی مقتدرہ اس بات کے حق میں ابتداء سے نہیں تھا
اخباری اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایف سی کو پولیس کے اختیارت کی منتقلی کی مدت میں تین ماہ مزید کی توسیع کردی ہے ۔ اس حکم نامے کے تحت ایف سی مزید تین ماہ تک پولیس کے تمام اختیارات استعمال کر سکے گی
وفاقی اورصوبائی حکومتیں ان دنوں بجٹ کی تیاری میں مصروف ہیں اور اپنی ترجیحات طے کررہی ہیں کہ ترقیاتی بجٹ میں کس شعبہ کو اولیت دی جائے ۔ پاکستان اور اس کے تمام صوبوں کا المیہ یہ ہے کہ ان کا اسی فیصد سے زائد بجٹ قرضوں کی واپسی
تمام حقائق کو سامنے رکھے جائیں تو اب بھی گوادر ایک پھلتا پھولتا بندر گاہ نظر نہیں آتا گوکہ بندر گاہ کے تین برتھ چین نے تعمیر کر لیے ہیں مگر ابھی تک یہ ماہی گیری کی بستی نظر آتی ہے، یہاں پر شہری سہولیات کا دور دور تک پتہ نہیں۔ گزشتہ ستر سالوں سے گوادر اور اس کے قرب و جوارمیں رہنے والے باشندوں کے لیے پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا
انبار صوبے کے دارالحکومت رمادی پرتنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے کے بعد یقینی طورپر عراق تین ملکوں میں تقسیم ہوچکا ہے ۔ انبار ،موصل عراق اور شام کے وسیع اور عریض علاقوں پر اسلامی ریاست کا قبضہ مکمل ہوگیا ہے ۔ اس سے پہلے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ اسلامی شدت پسند بغداد اور کربلا کا رخ کریں گے