پورے ملک میں بڑی شدت کے ساتھ لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ یہاں تک کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ جو صوبے کے سب سے بڑے انتظامی اختیارات کے مالک ہیں وہ بھی زبردست احتجاج کررہے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم ہورہا ہے ا ور کوئی سننے والا نہیں۔ درجنوں شہروں میں جہاں گرڈ کے ذریعے بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے، وہاں تمام ڈیزل سے چلنے و الے بجلی گھر غیر اعلانیہ طورپر بند کردئیے گئے ہیں
خدا خدا کرکے شعبہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے بھوت اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ موسیٰ خیل سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری اور ضلعی تعلیمی افسر نے تین اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا جہاں پر ایک ہیڈ ماسٹر اور 14دوسرے اساتذہ ڈیوٹی سے غائب پائے گئے
گزشتہ ادوار میں سیاسی کارکن اور قیدی جیل یا سرکاری تحویل میں محفوظ تصور کیے جاتے تھے ۔ آج کل سیاسی قیدیوں کی جان کو خطرات جیل اور سرکاری تحویل میں زیادہ لاحق ہیں اس کے برعکس جرائم پیشہ افراد خصوصاً دہشت گرد جیل اور سرکاری تحویل میں سب سے زیادہ محفوظ ہیں ۔ کراچی اور حیدر آباد سے گرفتار سینکڑوں کی تعداد میں دہشت گرد مکمل امن ‘ چین اور سکون سے ہیں
کیسکو نے بہت سے شہروں میں بجلی گھروں کو بند کردیا ہے ۔ یہ تمام دور دراز علاقوں میں ہیں جہاں گزشتہ ستر سالوں سے گریڈ اور ٹرانسمیشن لائنز قائم نہ ہوسکے ۔ ان لوگوں کو ستر سالوں سے بجلی کی جدید نعمتوں سے محروم رکھا گیا ہے بعض دوست ممالک اور ان کے حکمران یہاں شکار کے لئے آئے تو ان کے معلوم ہوا
آزاد ماہرین معاشیات کو اس وقت حیرانگی ہوئی جب وزیر خزانہ اسحاق ڈار جو ملک کے نائب وزیراعظم کے برابر اختیارات رکھتے ہیں ‘ نے اس بات سے انکار کیا کہ بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ میں وہ اضافہ کریں گے یعنی موصوف بلوچستان کو کچھ بھی نہیں دینے کا ارادہ رکھتے ہیں
پٹ فیڈر لاکھوں ایکڑ زمین کی آباد کاری اور کاشتکاری کی ہی نہیں بلکہ لاکھوں افراد کے پینے کی پانی کا واحد ذریعہ ہے ۔ محکمہ آبپاشی اور وفاقی ادارے یہ سرکاری اعلان تو کردیتے ہیں کہ پٹ فیڈر ضروری مرمت اور تعمیر کیلئے تین ماہ یعنی یکم اپریل سے 30جون تک بند رہے گا
شاید پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر کوئی غیر ملکی آسانی کے ساتھ پاکستانی دستاویزات ‘ شناختی کارڈ ‘ لوکل سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ رشوت دے کر حاصل کر لیتا ہے ۔ جبکہ یہ کام دوسرے ممالک میں مشکل ہے ۔ وجہ صرف اور صرف کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال ہے
ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے جس کے باعث اندرونی اور بیرونی سطح پر ملکی امیج پر کافی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اگرچہ چین نے پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے 51 معاہدوں پر دستخط کیے اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہی ہے، جس میں بلوچستان سے گزرنے والی گوادر کاشغر روٹ خاص اہمیت رکھتی ہے اگر یہ روٹ واقعی اپنے پرانے نقشے پر موجود ہے
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 45 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کے واقعے کے بعد اپنا تین روزہ دورہ سری لنکا منسوخ کرنے کے بعد کراچی پہنچے
دہائیوں بعد گوادر سے ایک اچھی خبر آئی ہے مچھلی اور سمندری حیات سے بھری کنٹینرز گوادر سے دبئی بذریعہ بحری جہاز روانہ کئے گئے ہیں تاکہ مکران ساحل کے ماہی گیروں کو بین الاقوامی منڈی تک براہ راست رسائی حاصل ہو