جنرل پرویز مشرف حکم نہ دیتا، گوادر پورٹ کی تعمیر کبھی بھی شروع نہیں ہوتی، چونکہ یہ سپہ سالار پاکستان کا حکم تھا اس لئے اس کی تعمیر شروع ہوئی ۔ کیونکہ ہمارے ملک میں کسی بھی اعلیٰ شخص کی حکم عدولی ممکن ہے
ساحل مکران آبنائے ہرمز سے شروع ہوکر کراچی کے ساحل پر ختم ہوتا ہے۔ یہ تقریباً 3ہزار کلومیٹر طویل ساحل ہے جس کا 1800کلومیٹر ایران کے ماتحت ہے اور 1200کلومیٹر پاکستان کے پاس ہے۔ ساحل مکران پر درجنوں بندرگاہیں اور سینکڑوں ماہی گیری کے بندر اور بستیاں ہیں۔ دنیا کا 44فیصد تیل آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے۔
یمن کی صورت حال روز بروز پیچیدہ ہوتی جارہی ہے۔ ایران اور عرب ممالک کے درمیان میڈیا وار اور الفاظ کی جنگ میں زیادہ شدت آرہی ہے جس سے پورے خطے میں کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوچکا ہے۔ اگر بغور دیکھا جائے تو ایران الگ تھلگ نظر آتا ہے
بلوچستان سے ناانصافیوں کی فہرست بہت طویل ہے اور اس پر کئی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں ۔روز اول ہی سے بلوچستان کو وفاق پاکستان میں اس کا جائز حق اور جائز مقام نہیں دیا گیا۔ وجوہات کا علم صرف حکمرانوں کو ہے کہ وہ ایسا کیوں کررہے ہیں۔ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے 44فیصد یعنی آدھا پاکستان ہے۔ بلوچستان کو پسماندہ رکھ کر پاکستان کبھی
بلوچستان کو آج تک وہی مقام حاصل ہے جو ابتدائی سالوں پاکستانی ریاست کا تھا۔دنیا کا کوئی ملک اور بین الاقوامی ادارہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں تھا بلکہ معاملہ اس کے الٹ تھا کہ بین الاقوامی کمپنیاں اور ادارے اپنے اپنے مفادات اور حصص فروخت کرکے پاکستان سے واپس جارہے تھے
بلوچستان میں جو کچھ ہوا، سب کو معلوم ہے۔ سوئی گیس کی دریافت کے بعد ملک کے کونے کونے میں گیس پہنچائی گئی یہاں تک کہ بھارت کے ساتھ سرحدی گاؤں نارروال تک پہنچائی گئی مگر اس گیس کے اصلی مالکان کو گیس کی سہولت سے آج تک محروم رکھا گیا
آج کل سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا میڈیا کی مقبول ترین شخصیت بن گئے ہیں کیونکہ اس نے مقتدرہ کی زبان نہ صرف بولنا شروع کی ہے بلکہ اس کا غلط استعمال بھی کررہے ہیں۔ چونکہ وہ سیاست میں دوسرے پاکستانی رہنماؤں کی طرح اوپر سے نازل ہوئے ہیں
سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے الطاف حسین کے بیان پر قرارداد پیش نہ ہوسکی۔ اسپیکر نے رولز معطل کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ جس پر حزب اختلاف کے اراکین نے ہنگامہ کھڑا کردیا
جرائم پیشہ افراد لیاری میں اتنے طاقتور ہوگئے ہیں کہ وہ کسی کو بھی قتل کرسکتے ہیں۔ صوبائی وزیر جاوید ناگوری پر دستی بم حملہ میں ان کا بھائی ہلاک ہوگیا اور کئی دوسرے شدید زخمی ہوئے۔ جرائم پیشہ افراد نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور صوبائی وزیر پر دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔
بلوچستان علم اور ترقی کی دوڑ میں دوسرے صوبوں سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ چاروں صوبوں میں تمام حکومتیں یکساں طور پر کرپٹ اور نالائق ہیں۔ کہیں فرق ہے تو معمولی مگر دوسرے صوبوں میں نجی شعبے نے کمال کارکردگی دکھائی۔