کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ شہر میں بدھ کے روز دہشت گردی کا ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں دو دہشت گردوں نے سابق پولیس افسر قاضی واحد کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ۔ قاضی واحد بلوچستان پولیس کے ایک معروف افسر تھے وہ ڈی آئی جی کی رینک تک پہنچے ۔ پھرپولیس سروس سے ریٹائرڈ ہوگئے۔



ریاستی ادارے سرمایہ کاری کریں

| وقتِ اشاعت :  


آئے دن سیاسی رہنماؤں اور حکومتی لیڈروں کی طرف سے یہ بیان آتا ہے کہ نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا بلوچستان میں تحفظ کیا جائے گا۔ پہلے تو ان لوگوں کی نشاندہی کی جائے جو بلوچستان میں اور موجودہ حالات میں سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھتے ہیں ۔ حکومتی لیڈر کسی ایک ملک یا کمپنی کا نام نہیں بتا سکتے



زرداری کے وفاقی حکومت پر حملے

| وقتِ اشاعت :  


مبصرین کئی ہفتوں سے اس بات کی توقع کررہے تھے کہ حالیہ حکومتی کارروائیوں کے خلاف پی پی کے رہنماء اور سابق صدر اپنی ناراضگی اور نفرت کا ضرور اظہار کریں گے۔ آخر کار انہوں نے حکومت پر حملے شروع کر دئیے اورمفاہمتی سیاست کے خاتمے کا اعلان کردیا۔وجہ یہ ہے کہ وفاقی ادارے مسلسل سندھ حکومت ‘ سندھ کی انتظامیہ اور بیورو کریسی کے خلاف زبردست اقدامات کررہی ہے ۔



امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا دورہ پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


سوزن رائس ‘ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستان کا دورہ مکمل کر لیا ۔ اس دورے کے دوران انہوں نے سرتاج عزیز جو پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ہیں ، کے علاوہ وزیراعظم اور فوج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ معاملات اور خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ان کے پاکستان آنے کا مقصد کیا تھا اور وہ پاکستان سے کن معاملات پر براہ راست معلومات حاصل کرنا چاہتے تھے



پی پی پر بڑا حملہ شروع ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈاکٹر عاصم حالیہ صوبائی اور سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ حکومت سندھ کی منتخب حکومت کو کسی نے پیشگی اطلاع نہیں دی نہ ہی وفاقی حکومت اور رہنماؤں کی طرف سے کوئی اشارہ ملا ۔کیایہ وفاقی سیاسی رہنماؤں کے حکم پر ہوا ۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ جائز طورپر ناراض ہیں ۔ وہ قانونی اور آئینی حکومت کے سربراہ ہیں



کیسکو ‘ ایک اذیت رساں ادارہ

| وقتِ اشاعت :  


گزشتہ کئی دنوں سے کیسکو صارفین کو اذیتیں دینے میں مشغول ہے دن کو درجن بار بجلی کی ترسیل میں خلل ایک عام سی روایت بن گئی ہے ۔ ہر گھنٹے بعد بجلی غائب ‘ افسران ہیں کہ لوگوں سے سیدھے منہ بات نہیں کرتے نہ ہی بجلی کی سپلائی بند کرنے کی وجوہات بتاتے ہیں ۔



مذاکرات ہی بلوچستان مسئلے کا حل ہیں

| وقتِ اشاعت :  


صرف وہ حضرات جو سیاسی سوچ نہیں رکھتے ہوں وہی لوگ مذاکرات کی مخالفت کرتے ہیں سیاست اور جمہوریت کا بنیادی اصول مذاکرات اور دوسرے کے رائے کا احترام ہے ۔ ضروری نہیں کہ دوسرے کی رائے سے ضرور اتفاق کریں اور مذاکرات میں سیاسی اور دوسرے مسائل کا حل تلاش کریں ۔ اس بار براہمداغ بگٹی نے کھلے الفاظ میں ریاست پاکستان سے مذاکرات کرنے پر آمادگی ظاہر کی



ملک میں منشی اور فدوی کی حکمرانی

| وقتِ اشاعت :  


ملک کا دانشور اور عالم طبقہ اس وقت حیران رہ گیا کہ محکمہ صنعت کے ایک منشی نے بلوچی اکیڈمی ‘ براہوئی اکیڈمی ‘ پشتو اکیڈمی اور ہزارگی اکیڈمی پر پابندی لگا دی ۔ ان کو دہشت گرد تنظیموں کے برابر لاکھڑا کیا ۔ سپریم کورٹ کا یہ حکم تھا کہ این جی اوز یا غیر سرکاری اداروں کے فنڈز اور آمدنی کے ذرائع کی چھان بین کی جائے ۔ حکومت بلوچستان کے دفتر میں بیٹھے منشی صاحب نے ان پر حقیقی معنوں میں پابندی لگا دی ۔



فرقہ وارانہ دہشت گردی

| وقتِ اشاعت :  


بہت عرصے بعد حکومت کی ترجیحات میں تبدیلی آئی ہے ۔ اب حکومت اور سیکورٹی ادارے اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ فرقہ پرست جماعتیں اور ان کے مسلح حامی ملک میں دہشت گردی کی بڑی وجہ ہیں طالبان بھی تو فرقہ پرست اور قدامت پسندہی ہیں جو دوسروں کے نظریات کا احترام نہیں کرتے بلکہ انہوں نے بڑی تعداد میں غیر مسلموں اور ان کے عبادت خانوں کو نشانہ بنایا تھا ان میں پشاور اور اسلام آباد کے گرجا



غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی

| وقتِ اشاعت :  


انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ حکومت بلوچستان نے ابھی تک غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی سے متعلق اقدامات نہیں اٹھائے ۔ زبانی جمع خرچ کے طورپر حکومتی اور پارٹی کے رہنماء صرف اخبارات میں بیانات کی حد تک محدود ہیں اور عملی اقدامات کرنے سے گریزاں ۔ یہ بات یقینی ہے کہ دہشت گردوں کے تمام واقعات خواہ ملک کے کسی بھی علاقے میں ہوں ، ان میں افغان مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن ملوث پائے گئے ہیں