نواب ذوالفقار مگسی کے چاروں بھائی کامیاب

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: سینئر سیاست دان سابق گورنر وسابق وزیر اعلیٰ نواب ذوالفقار مگسی کے چاروں بھائی کامیاب ہوگئے،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ میر خالدخان مگسی این اے 254سے رکن قومی اسمبلی بننے میں کامیاب ہو گئے



پی بی 47:آزاد امیدوار اسفند یار خان کاکڑ  کامیاب ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


پی بی 47 پشین 1 کے تمام 109 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا،  آزاد امیدوار اسفند یار خان کاکڑ 21714 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے مولوی کمال الدین 18989 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔



پی بی 41 : آزاد امیدوار ولی محمد کامیاب ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 کوئٹہ 4 کے 110 پولنگ اسٹیشنز  کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا،  آزاد امیدوار ولی محمد 9318 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار عبدالغفار خان کاکڑ 7270 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔



NA- 264کےانتخابی نتائج تبدیلی کیخلاف بی این پی کاڈی سی افس کے سامنے احتجاجی دھرنا

| وقتِ اشاعت :  


‏کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان ڈی سی افس کوئٹہ کے سامنے قائد بلوچستان سردار اخترجان مینگل کے NA- 264 سریاب سے اور بی این پی کے امیدواروں کے بلوچستان بھر سے رزلٹ کو چینج کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ۔ بی این پی کوئٹہ کے تمام کارکنان جلد ازجلد پہنچ جائیں ۔



پی بی 9 :پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ خان کامیاب ہو گئے

| وقتِ اشاعت :  


پی بی 9 کوہلو پر پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ خان کامیاب قرار پائے ہیں۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میر نصیب اللہ خان نے 5 ہزار 842 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار غازین خان مری 3 ہزار 325 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔