سبی‘سرکار سردار دونوں ظالم ہیں‘سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


سبی/لاہور(آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران خوف میں مبتلا ہیں اسلام آبادکے حکمران بلٹ پروف گاڑیوں اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کے بغیر اپنے بنگلوں سے نہیں نکلتے ،عام آدمی کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں اسلام آباد کی ظالم سرکار اور بلوچستان کے سردار سب ایک ہیں جو غریبوں کا خون چوس رہے ہیں



بھی بلوچوں کیلئے خونی ثابت ہوا ، ماما قدیر بلوچ 2104

| وقتِ اشاعت :  


کراچی ( این این اائی )وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1884دن ہو گئے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں حیدر آباد سے آنیوالے وفد کی قیادت میر محمد علی تالپور بلوچ نے کی۔انہوں نے لاپتہ افراد و شہد کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2014کا سال بلوچ فرزندوں کی شہادت اغواء ، اجتماعی قبروں، مسخ شدہ لاشیں ، آبادیوں پر بمباری، خواتین و بچوں کے اٖغواء کی تاریخ رقم کر گئی۔



سرکاری و سردار اتحاد بلوچستان کے موجودہ حالات کی بڑی وجہ ہے، سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


سبی(نامہ نگار)بلوچستان کے مسائل و موجودہ صورتحال کا ذمہ دار سرکاروسردار کا اتحاد ہے،سیاسی پنڈت وبرہمن عوام کو شودر کی طرح سمجھتے ہیں جو ہمارئے ووٹ سے محبت اور حقوق سے نفرت کرتے ہیں، نوجوان موجودہ قیادت سے بے زار ہیں نوری نصیر خان،محمود غزنوی محمد بن قاسم جیسے ہیروز کی جگہ افسانوی ہیروز نے لے لی ہے،مغرب کی گمراہی کا ذمہ دار مغربی میڈیا ہے جو مسلم ممالک میں بھی گمراہی پھیلا رہا ہے،



سریاب میں فورسز کاآپریشن و سیکڑوں افراد کی گرفتاری کیخلاف بی این پی کا احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام کوئٹہ کے علاقے سریاب اورملحقہ علاقوں میں رات کی تاریکی میں سرچ آپریشن کے دوران 6سوسے زائدبے گناہ افرادکی گرفتاری کیخلاف پارٹی کے رہنماء غلام نبی مری،غلام رسول مینگل،منظوربلوچ،ملک عبدالرحمن خواجہ خیل،آغاخالدشاہ دلسوز کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پرنعرے درج تھے



چھتر ،مشتعل افراد نے ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ بلاک کردیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار)چھتر میں بنیادی سہولیات کے فقدان بارودی سرنگ میں شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو معاوضہ نہ ملنے اور آفیسران چھتر میں نہ بیٹھنے کے خلاف سینکڑوں مشتعل افراد نے ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر پانچ گھنٹے سے زاہد قومی شاہراہ کو بلاک کردیا



اتحادی جماعتیں صوبے کی احساس محرومی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے،یاسمین لہڑی

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ(آئی این پی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں نیشنل پارٹی کی ریکارڈ کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ نیشنل پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی حسن ہے



بلوچ عوام کے خدشات دور ہونے تک گوادر سے استفادہ ممکن نہیں، عبدالقادر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد (آن لائن)ریاستوں اور سرحدات کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر کی اہمیت کسی سے پوشیدہ نہیں تاہم گوادر سے اسی وقت استفادہ ممکن ہے جب بلوچ عوام کے خدشات دور اور روڈ انفراسٹرکچر ٹھیک کیا جائے۔ ہمیں بلوچ عوام کی مشکلات کی طرف بھی توجہ دینا اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہو گی۔ گوادر فری زون اور سپیشل اکنامک زون بنے گا



صوبائی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کرلیا، ڈاکٹر عبدالمالک

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلدیاتی ادارو ں کے انتخابات اور اس کے آخری مرحلے کی پرامن اور جمہوری انداز میں تکمیل پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت نے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا اپنا وعدہ اور عہد پورا کردکھایا ہے



کوئٹہ پولیس کی کاروائی ،بچہ بازیاب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے تین کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغواء کئے گئے بچے کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد بحفاظت بازیاب کرالیا۔ کامیاب کاروائی کے دوران اغواء برائے تاوان میں ملوث گروہ کے چار ارکان کوگرفتار کیا گیا جن میں سے دو کو زخمی حالت میں پکڑا گیا۔