نورالدین مینگل کی برسی پر تعزیتی ریفرنسز شہدا ء کے مشن کی تکمیل کریں گے کارکن انتخابات کی تیاری شروع کریں،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+قلات+ڈیرہ اللہ یار: شہید استمان نور الدین مینگل کی جہد مشعل راہ ہے بلو چ ساحل وسائل پر اختیار کو تسلیم کیا جائے پارٹی کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں بی این پی قومی جمہوری پارٹی ہے شہیدوں کی قربانیوں سے پارٹی مضبوط بن چکی ہے ۔



سبی میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری کے با وجود کام کا آغاز نہیں ہوسکا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزارت ترقی و منصوبہ بندی کی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ سبی بلوچستان میں 2015میں سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے یونیورسٹی کے قیام کی منظوری کے باوجود کام کا آغاز نہ ہو سکا ، منصوبے کی کل لاگت 55کروڑ روپے سے زائد ہے ۔



استعماری قوتیں ہمارے عقیدے او رتہذیب پر حملہ آور ہیں، مولانا غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ عالم اسلام کے انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے استعماری قوتیں طرح طرح سے ہمارے عقیدے اور تہذیب پر حملہ آور ہیں ان قوتوں کا مقابلہ کرنے اور ان کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے مفتی محمود ؒ کی امریت کے خلاف جدو جہد تاریخ کا لا زوال ایک حصہ ہے مفتی محمودؒ حقیقت میں عظیم اسلاف کی یادگار تھے۔



صوبے میں سالانہ کھربوں روپے کرپشن کی نذر جبکہ عوام مصائب و مشکلات کا شکار ہیں، اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سالانہ کھربوں روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں صوبہ بھر کے غریب اولس بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں پینے کے پانی کیلئے میلوں کا سفر طے کر نا پڑتا ہے ۔



بلوچستان میں وفاقی محکموں کے افسران صوبے کی بجائے مر کز کے مفادات کے تابعے ہیں ،عثمان کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سینیٹ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے کے وفاقی محکموں میں کوٹے پر 50فیصد جعلی ڈومیسائل پر تعینات دوسروں صوبوں کے لوگوں کے ذمہ دار چیف سیکرٹری ،ڈی ایم جی وپی اے ایس گروپ کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور پولیس آفیسران ہیں۔



نیب کے چیئر مین کی تقر یر ی پر ہما ر ی پا رٹی سے کو ئی مشا ور ت نہیں کی گئی ،سرداررند

| وقتِ اشاعت :  


تمبو : پا کستا ن تحر یک انصا ف کے صو با ئی صد ر سر دار یا ر محمد ر ند نے کہا نیب کے چیئر مین کی تقر یر ی پر ہما ر ی پا رٹی سے کو ئی مشا ور ت نہیں کی گئی تا ہم ان کی فیصلو ں اور کا ر کر دگی سے واضع ہو جا ئے گا کہ ملک کے قوم کی تو قعا ت پر پورا اتر تے ہیں یا نہیں ملک کے اس وقت حا لا ت بہتر ہیں ۔



غیر معیاری ادویات کا فروغ 2 ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ڈرگ کورٹ بلوچستان کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان سلیمانخیل نے غیر معیاری ،غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی مقدمات میں نامزد 2میڈیکل سٹور مالکان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزائیں سنادی بلکہ 2میڈیکل سٹورمالکان کو عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے پر اشتہاری قراردیدیا ۔