کوئٹہ مسلح افراد کا ہزارہ برادری کی گاڑی پر حملہ5 افراد جاں بحق ، ہلاک ہونیوالوں میں راہ گیر اور ڈرائیور بھی شامل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں ٹارگٹ کلرز پھر سرگرم ہوگئے۔ کاسی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سبزی کی خریداری کیلئے ہزارگنجی جانیوالے افراد کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راہ گیر اور ڈرائیور سمیت پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔



بے گناہوں کا خون بہانے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کاسی روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اورآئی جی پولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر اوران کے سرپرستوں کے خلاف نتیجہ خیز کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔



پشتونوں کو ایک وحدت میں لانے کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں ،اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے ایک بار پھر فاٹا کو خیبر پشتونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام پشتونوں کوا یک قومی وحدت میں لانے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کل کی طرح آج بھی اپنے وعدے او رمطالبے پر قائم ہے ۔



کاسی روڈ واقعہ کی مذمت بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، سیاسی و مذہبی جماعتیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے کاسی روڈ واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے کہ معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں



امراض قلب کے آلات کی مہنگے داموں خریداری، گرفتار ملزمان نے اعتراف کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سرکاری ہسپتالوں کیلئے اسٹنٹ کی خریداری میں دس کروڑ روپے کے گھپلے کیس میں گرفتارنجی کمپنی کے مالکان نے محکمہ صحت بلوچستان کو مہنگے دام اسٹنٹ فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا۔



حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اقتدار میں آکر صوبے کو حقوق دلائیں گے ،سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے دس اضلاع میں پولیو مہم آ ج بروز پیر سے شروع ہوگی،ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے دس اضلاع کی 177یونین کونسلز میں آج سے شروع ہو رہی ہے ۔



کوئٹہ ٹراما سینٹر کو پی ایم ڈی اور سی پی ایس پی نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بولان میڈیکل ٹیچر ایکشن کمیٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی نے کہاکہ ٹراما سینٹر کو پی ایم ڈی سی اور سی پی ایس پی نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہاہے کہ یہ غیر قانونی طورپر ٹراما سینٹر چلایا جارہاہے ۔



واسا میں بھرتیاں لسانی بنیادوں پر کر کے سیاسی جیالو ں کو کھپا یا گیا ہے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ واسا میں 400 افراد کی تعیناتی جو لسانی بنیاد پر کی گئی ہے اور سیاسی جیالوں کو نوازا گیا کوئٹہ کے مقامی لو گوں کو نظرانداز کرنا اور میرٹ کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔