کوئٹہ: ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت، احترام وجوش وخروش سے منائی جائے گی لاکھوں فرزندان تو حید سنت ابراہمی پر عمل پیرا ہو کر جانوروں کی قربانی کریں گے ۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت، احترام وجوش وخروش سے منائی جائے گی لاکھوں فرزندان تو حید سنت ابراہمی پر عمل پیرا ہو کر جانوروں کی قربانی کریں گے ۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ، حکومت بلوچستان، فنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بنائی گئی خصوصی انکوائری ٹیم نے ڈیرہ بگٹی کے محکمہ تعلیم کے علاقائی دفاتر میں ہونے والی خرد برد کا پتہ لگاتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کر لیاگیاہے ۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ تخریب کاری کے واقعہ میں گرنے والے 132KVٹرانسمیشن لائن کے متاثرہ 2ٹاوروں کی مرمت و بحالی کاکام مکمل کرلیاگیاہے۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
سبی: بلوچستان کے ضلع سبی میں پولیس کو قومی شاہراہ کے قریب سے پرانی لاش ملی ہے جس سے شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔
اسٹاف رپورٹر | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : ہرنائی میں سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کے دوران دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ کئی ٹھکانے تباہ کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا سکیورٹی حکام کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں دو روز قبل بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں ایف سی سمیت سکیورٹی فورسز کے سینکڑوں اہلکاروں نے حصہ لیا جنہیں ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل تھی۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز سینئیر رہنماؤں ڈاکٹر منیر بلوچ، ملک فیصل دہوار، صوبائی نائب صدر سردار عاطف سنجرانی ، سردار نسیم ترین ، اقلیتی رہنما جبران اعظم ، نوشید مشرف، سنجے کمار اور خواتین ونگ کی رہنما اور کونسلر میٹروپولیٹن منورہ منیر اور دیگر وفود سے ملاقات کی ۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : ڈائریکٹر جنرل ماحولیاتی تحفظ ایجنسی بلوچستان کیپٹن (ر) طارق زہری نے کہاہے کہ 11ماہ کے دوران ماحولیاتی تحفظ کیلئے چار سو مختلف کارروائیاں کی گئیں بلوچستان میں ماحولیاتی صورتحال جانچنے کیلئے چار مقامات پر جدید آلات نصب کئے جائینگے عید کے بعد کوئٹہ میں دو نئی بائیو ڈی گریڈ ایبل شاپر فیکٹریوں کا افتتاح کیا جائے گابلوچستان کی ساحلی پٹی پر نجی کمپنی بیس لاکھ مینگرولگائے گی۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
پشین : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس ملک کی قیام سے لے کر اب تک 2017 کی مردم شماری بشمول کوئی بھی مردم شماری حقائق پر مبنی نہیں کی گئی ہے اور اس کی بنیادی وجہ پنجاب کی دوسرے اقوام پر بالادستی ہے لہذا پنجاب ہر صورت میں اپنی بالادستی قائم رکھ کر حقیقی مردم شماری نہیں ہونے دیتے ۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: کچھی کینال منصوبے کے پہلے مرحلے کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔تونسہ بیراج پر واقع پراجیکٹ کے ہیڈ ریگولیٹر سے آج 363کلو میٹر طویل مین کینال میں پانی بھرنے کا اہم مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔مین کینال میں پانی کی بھرائی مکمل ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان ستمبر کے دوسرے ہفتے میں کچھی کینال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کو ئٹہ : حکومتی احکامات کو ماننے سے انکار اور نافرمانی کا مرتکب پائے جانے پر محکمہ صحت بلوچستان نے 10ڈاکٹر ز کو معطل کر دیا ۔