مشتاق رئیسانی کی درخواست ضمانت مسترد ،نیب بلوچستان کا میگا کرپشن میں برآمد جائیداد کی ملکیت کیلئے سندھ حکومت سے رابطہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیب بلوچستان نے میگا کرپشن کیس میں دورانِ تفتیش ملزمان سے اربوں روپے کی بر آمد ہونے والی جائیدادوں کی ملکیتی حقوق کا بلوچستان حکومت کے نام منتقلی کے لئے سندھ حکومت سے رابطہ کر لیا ، جائیدادوں کی ملکیتی حقوق کے ٹرانسفر کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ۔



بلوچستان کے 12 اراکین اسمبلی عید کے بعد پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ،علی مدد جتک کا دعوی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی موجودہ ایوان سے 12 اراکین اسمبلی عید الضحیٰ کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے تیار ہے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں اراکین اسمبلی شمولیت کا اعلان کرینگے ۔



سوئی،کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے پانچ ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

| وقتِ اشاعت :  


سوئی: کالعدم تنظیم بی آر اے کے اہم کمانڈر یوسف کوڈ جیلانی بگٹی نے پانچ ساتھیوں سمیت چیف آف بگٹی حاجی خان محمد بگٹی کی موجودگی میں حساس ادارے کے سامنے سوئی میں ہتھیار ڈال دیے یہ فراری کمانڈر ڈیرہ بگٹی سوئی پیرکو ہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز پر حملوں اورگیس پائپ لائنوں کو اڑانے کی کاروئیوں میں ملوث تھے ۔



بلوچستان کی قومی اسمبلیوں کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ،بی این پی عوامی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمہوری استحقام ملک کے لئے ناگزیر ہے پارلیمنٹ کی بالادستی،عدلیہ، اداروں کی مضبوطی اور غیر جانبدار خارجہ پالیسی کے بجائے پسند نہ پسند کی بنیاد پر ملک چلانا نیک شگون ثابت نہیں ہو گا ہمارے اندرونی خلفشار بیرونی قوتوں کی سازشیوں کی کامیابی کا باعث بن رہے ہیں ملکی دولت لوٹنے والے خاندان اداروں میں ٹکراو کا سبب بن چکے ہیں محرومیوں اور محکومیوں کا خاتمہ اور عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کر کے ہی ہم فلاحی ریاست کے ثمرات حاصل کر سکتے ہیں ۔



جامعہ بلوچستان کے دروازے طلباء پر بند، چھاؤنی میں تبدیل کیاگیا ہے، سیمینار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ میں سیمینار بعنوان جامعہ بلوچستان۔توقعات اور خدشات زیر صدارت مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ منعقد ہوا جسمیں سیاسی جماعتوں طلباء تنظیموں رہنماوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر بی ایس او کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ موجود تھے۔



بلوچستان مسائل کا شکار ہے، صوبے میں روزگار اور صحت تعلیم وپانی کی سہولت میسر نہیں، سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئین کو چھیڑنے سے وفاق اور صوبوں کی یکجہتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، قومی دولت لوٹنے والے پکڑنے جانے پر کہتے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، حکمران من پسند تبدیلیاں کرکے آئین کو توڑمروڑ رہے ہیں ،یہ کونسی جمہوریت ہے،اداروں کو دھونس دھمکیاں دی جارہی ہیں، رہی سہی جمہوریت ختم ہوئی یا کوئی حادثہ ہوا توذمہ دار نواز شریف اور ان کا ٹولہ ہوگا۔



کوئٹہ سمیت چار اضلاع میں پولیو مہم آج سے شروع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت چار اضلاع پشین قلعہ عبداللہ اور مستونگ میں پولیو مہم آ ج بروز پیر سے شروع ہوگی،ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے چار اضلاع کی 127یونین کونسلز میں آج سے شروع ہو رہی ہے ۔



جسٹس کھوسہ کیخلاف مبینہ ریفرنس ،بلوچستان کے وکلاء ججز کے ساتھ ہیں ،وکلاء تنظیمیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے وکلاء تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف آصف سعید کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کمیشن میں داخل ہونے کی شدید الفاط میں مذمت کر تے ہیں ۔



گوادر ساحل کنارے اراضی کی منسوخی کافیصلہ واپس لیا جائے، پیپلز پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : مشر قی ساحل کے کنارے پانچ موضع جات کی اراضی کی سٹلمنٹ منسوخ کر کے مقامی آبادی کے ساتھ حق تلفی کی گئی۔ ایکسپر یس وے کے منصوبے سے متاثر ین کو براہ راست فاعدہ ملناتھا۔ حکومت تعمیر اور تر قی سمیت سی پیک کے ثمرات کی تعر یف کررہی ہے دوسری طرف مقامی آبادی کو حق ملکیت سے محروم رکھا گیا جو وعدوں کی نفی ہے۔



گورنر بلوچستان سے افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے اتوار کے روز افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ ڈاکٹر نصیراحمد اندیشہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ کچھ دیر گورنر کے ہمراہ رہے۔