کوئٹہ: وزیراعظم نوازشریف نے مقامی سیاسی قیادت کی مشاورت سے بلوچستان میں ناراض بلوچوں کے ساتھ مصالحت اور امن وامان کے قیام کیلیے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک کو سنگین مسائل کا سامنا ہے، حکومت دہشت گردی کو ہر صورت ختم کرنے کیلیے پر عزم ہے۔