بی این پی اور نیشنل پارٹی اتحاد میں نظریاتی نہیں اندرون خانہ سازشی عناصررکاوٹ کی وجہ ہیں، اہم سیاسی قائدین کے انکشافات

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:بی این پی اور نیشنل پارٹی کے درمیان چند ہفتے قبل اتحاد کے حوالے سے رابطے ہوئے، مستقبل کے حوالے سے اہم سیاسی فیصلے کئے جانے کا امکان تھا مگر ایک دو رابطوں کے بعد اچانک دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بدترین الزامات کی بوچھاڑ شروع کردی۔ نیشنل پارٹی کے ایک اہم ذمہ دار سے جب ہم نے حالیہ اختلافات کی وجوہات معلوم کیں کہ تو انہوں نے بتایا کہ ہماری طرف سے اب بھی اتحاد اور بات چیت کے راستے کھلے ہوئے ہیں



وقت آگیا ہے کہ موقع پرستوں کا راستہ روک کر بلوچستان اسمبلی کو سیا سی کارکنوں سے بھر دیا جا ئے ۔ڈاکٹر مالک بلوچ ۔

| وقتِ اشاعت :  


تربت:  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ اب وقت آگیاہے کہ موقع پرستوں کا راستہ روک کر بلوچستان اسمبلی کو سیاسی کارکنوں سے بھردیاجائے، نیشنل پارٹی ہی بلوچ قومی تشخص، زبان، ثقافت اور وسائل کے تحفظ کی ضامن ہے، شہید ڈاکٹریاسین بلوچ جدوجہد کا استعارہ تھے، ان کی قومی سوچ کومشعل راہ بناکر ہی منزل تک پہنچاجاسکتاہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے شہید ڈاکٹریاسین بلوچ کی ساتویں برسی کی مناسبت سے نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکرٹریٹ تربت میں تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شہید ڈاکٹریاسین بلوچ کی دورطالبعلمی میں بی ایس او سے لیکر بی این ایم اورنیشنل پارٹی کے طویل سفر تک پوری جدوجہد بلوچ قوم کیلئے تھی، ان کی پوری زندگی بلوچ اوربلوچستان کے بہتر مستقبل کی جدوجہد سے عبارت رہی، نیشنل پارٹی جذباتی نعروں کے بجائے فکری ونظریاتی جدوجہد میں مصروف عمل ہے، ہماری جدوجہد استحصال کے خاتمہ کیلئے ہے نیشنل پارٹی بلوچ ساحل وسائل کی پاسبان ہے۔



اختر مینگل کی سر براہی میں کمیشن مسنگ پرسنز کیمپ کا دورہ کر کے لو احقین سے ملاقات کریگی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں بلوچ طلباء کی شکایات کے ازالے کے لیے قائم کمیشن 15 نومبر کووائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیاحتجاجی کیمپ کا دورہ کرکے لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کریگی جبکہ کمیٹی اراکین گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ، سمیت اعلیٰ حکام اور وکلاء ، طلباء سے بھی ملاقات کرینگے۔تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں بلوچ طلباء کی شکایات کے ازالے کے لیے بنائے گئے کمیشن کا ساتواں اجلاس جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ہراساں کرنے، جبری گمشدگیوں اور نسلی پروفائلنگ پر غور کیا گیا اور اس چیلنج سے نمٹنے کے طریقے تلاش کرنے پر زور دیا۔ کمیشن کو ممبربلوچستان فرخندہ اورنگزیب کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔



عمران خان ملک میں لانگ مارچ کے نام پر فساد پھیلاریے ہیں،آغا حسن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما آغا حسن بلوچ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاکہاہے کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا جموری حق ہے لیکن ۔



بلوچستان کےحا لات کے ذمہدار ضیاء لانگو جیسے سیاستدان ہیں جوحقائق کو مسخ کرتےہیں ، آغا حسن بلوچ ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ مشیرداخلہ بلوچستان ضیالانگو اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کی پریس کانفرنس جھوٹ پر مبنی تھی،بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہردور میں لاپتہ افراد کیلئے آواز بلند کی اور اپنا سیاسی کردارادا کیا ہے ، وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دھانی کرائی ہے ۔



کسی خاتون کو حراست میں نہیں لیا گیا ، اخترمینگل حکومت کے مزے لینے سمیت پر وپیگنڈہ بھی کر رہے ہیں ، ضیا ء لا نگو ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سیکورٹی فوسز کی جانب سے کسی خاتون کو گر فتار نہیں کیا گیا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈ ہ کیا جا رہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے خواتین کو اٹھالیا ہے ،جنہوں نے خواتین کو بازیاب کروایا ہے وہی بتائیں کہ خواتین کو کہاں سے بازیاب کیا ہے ،سرکار ٹوئٹریا فیس بک کے ذریعے نہیں چلتی ،لاپتہ ہو نے والی خواتین کے ورثاء کی جانب سے کوئی ایف آئی آر یاشکایت درج نہیں کروائی گئی ،سر دار اختر جان مینگل حکومت کے مزے اور حکومت کے خلاف غلط پروپیگنڈے بھی کر رہے ہیں ،حکومت کبھی دہشتگروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی، ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 10دہشتگرد مارے گئے ہیں ۔یہ بات انہوں نے منگل کو ڈی آئی جی پو لیس اظفر مہیسر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔



ریکوڈک سے بلوچستان کو 40سال میں ملنے والا کل منافع 32ارب ڈالر ہو گا ، اٹا رنی جنر ل کی سپریم کو رٹ کو بر یفنگ۔

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: غیرملکی ماہرین نے سپریم کورٹ کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ ریکوڈک منصوبے میں اس وقت 8 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ضروری ہے، اگر پاکستان اور بلوچستان حکومت کو فائدہ حاصل کرنا ہے تو سرمایہ کاری بھی کرنی ہوگی۔سپریم کورٹ میں ریکوڈک سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ لارجر بینچ نے سماعت کی۔



نیشنل پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم اور اقتدار کی خاطر مخبری میں ملوث ہے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے نام نہاد قوم پرست جماعت نیشنل پارٹی کی جانب سے پارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف دور سے ان کا عمل کردار سے عوام بخوبی واقف ہیں انہوں نے اقتدار کی خاطر مخبر کا کردار ادا کرنے سے بھی گریز نہیں کیامفادپرستی ، ضمیر فروشی کی بنیاد پر مشرف دور سے اپنے ہی بزرگ مرحوم ڈاکٹر حئی بلوچ کو مشرف کے ایماء پر اپنے ہی پارٹی میں ان کے خلاف کام کرتے رہے ڈاکٹر حئی بلوچ کا قصور صرف یہ تھا کہ انہوں نے پونم میں مثبت سیاسی کردار ادا کر رہے تھے۔



پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹناخطرناک ہے اداروں پر تنقید برداشت نہیں ، قدوس بزنجو۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج ہمار ی شان آن اور فخر ہے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات لگا کر قوم کے جزبات اور احساسات مجروع کر نے کی کوشش قابل مزمت ہووزیراعلیٰ نے کہا ہے۔



صوبہ کو گیس فراہمی میں 10فیصد کمی،بلوچستان کو صرف صبح دوپہر اور شام کو کھانا پکانے کیلئے گیس فراہم کی جا ئیگی۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سوئی سدرن گیس کمپنی کے سپلائی سسٹم میں 10فیصد گیس کی کمی بلوچستان اور سندھ میں بھی وفاقی حکومت کے اعلان کردہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عملدآمد کا فیصلہ صوبے کے 15اضلاع میں صرف تین وقت کھانا پکانے کے لئے گیس دستیاب ہونے کا خدشہ، سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے این این آئی کو بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اس وقت بلوچستان کے 15اضلاع کو گیس فراہم کر رہی ہے صوبے میں گیس کی طلب 250سے 260ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ رسد 200سے 210ایم ایم سی ایف ڈی کے درمیان ہے جسکی وجہ سے ہر سال صوبے میں 10فیصد کم گیس فراہم کی جارہی ہے ۔