کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں چاند نظر نہیں آیا، حتمی اعلان جلد ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد میں منعقد ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہورہے ہیں۔



وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنیکی ہدایت کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ; وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ خزانہ کو بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کے لئے درکار فنڈز کے فوری اجراء کی ہدایت کردی وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی عید سے قبل ادا کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔



کوئٹہ شہریوں کی تکالیف دیکھ کر رنجیدہ ہوجاتا ہوں،گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ; گورنربلوچستان ملک عبدالولی خان نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہریوں کو مختلف تکالیف میں دیکھ کر دل رنجیدہ ہو جاتا ہے. انہوں نے ڈی سی کوئٹہ اور ایڈمنسٹریٹر پر زور دیا کہ وہ کوئٹہ کے شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے ہر روز کوئٹہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں کا دورہ کرے تاکہ تمام شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔



حکمران اتحاد نے کسی بھی سیاسی فریق سےمشروط مذاکرات کو مسترد کردیا

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے حکومتی اتحاد کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، جس میں حکمران اتحاد نےکسی بھی سیاسی فریق سےمشروط مذاکرات کو یکسر مسترد کردیا ۔



کوئٹہ میں مردم شماری میں توسیع کیلئے وفاق سے بات کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  اجلاس میں ال پارٹیز کانفرنس ضلع کوئٹہ کی نمائندہ وفد کے اراکین جمعیت علما اسلام کے صوبائی سرپرست اور ضلع کوئٹہ کے امیرمولانا عبدالرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور ضلع کوئٹہ کے میر غلام نبی مری پشتون خواہ میپ کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حضرت عمر اچکزئی ایڈوکیٹ کمشنر کوئیٹہ ڈویژن سہیل الرحمان کمشنر محکمہ شماریات نوراحمد پرکانی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اب تک خانہ شماری ومردم کیلئے ھونے والے اقدامات اور خانہ شماری ومردم شماری میں حائل مشکلات اور کوتاہیوں کی نشاندہی اور ان کی سدباب پر سیر حاصل گفتگو ھوئی انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کوئٹہ کے عوام نے غفلت لاپرواہی کا انتہائی مظاہرہ کرتے ہوئے اس اھم قومی فریضے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ 



ٹریفک حادثات تشویشناک ہیں،کوئٹہ کراچی شاہراہ کے دورویہ منصوبے پر کام تیز کیا جائے،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں پانچ زیر تربیت پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہو نے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ المناک حادثہ میں قیمتی جانی ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا سوگوار خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔