بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے حل کیلئے مذاکرات کا عمل شرو ع کیا جائے ، ڈاکٹر مالک بلوچ ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ جب تک سازگار ماحول نہیں ہوگا تب تک معاشی ترقی ناممکن ہے اس لیے ہمسایوں کے ساتھ تجارت کو فروغ دیا جائے، ریکوڈک پر متنازعہ قانون سازی میں بلوچستان اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں اور وفاقی جمہوری جماعتوں کی جانب سے قانون سازی کا حصہ بننا اور آئین پر شب خون مارنا حیرت انگیز و افسوسناک ہے،بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور سیاسی مسائل کا حل بات چیت سے ممکن ہے ،نیشنل پارٹی نے انتخابی منشور پر کام کاآغاز کردیا اس سلسلے میں صحافی برادری بھی ہماری رہنمائی کرے یہ بات انہوں نے منگل کو نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سنیئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔



چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، صوبے کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



گوادر،گرفتارمظاہرین جیل منتقل موبائل سروس بحال انٹرنیٹ سروس تاحال بند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  ضلع گوادر میں احتجاج ، جلائو گھیرئوا اور انتشار پھیلانے کے الزام میں گرفتار صحافی سمیت 15 افراد کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر نے )ایم پی او(کے سیکشن 3اور 16کے تحت حاصل اختیار کا استعمال کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ گوادر میں 6روز بعد موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے تاہم انٹرنیٹ سروس تاحال بند ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گوادر میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہیں۔ بازار، مارکیٹیں اور بینک کھل گئے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔



نئے سال پر اپنی کامیابیوں اور خامیوں کا جائزہ لینا چاہئے،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سال نوکی آمد پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سال 2022 کے اختتام پر نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوے اپنی کامیابیوں اور خامیوں کا جائزہ لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہم نئے سال میں ملک اور صوبے کی تعمیر ترقی کے عزم ساتھ داخل ہونگیامن ترقی خوشحالی اور استحکام سال نو میں ہمارے اہداف ہونگے2023 بلوچستان کے قدرتی وسائل کی ترقی کا سال ہوگا اور ہم آنے والے سال بلوچستان کو ترقی یافتہ اور پر امن بنانے کے لئے کوشاں رہیں گے۔



بلوچستان حکومت نے لاپتہ افر اد کی با زیابی کیلئے پا رلیمانی کمیشن قائم کردیا ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر قائم کردیا گیا ہے، کمیشن لاپتہ افراد کے کیسز کا جائزہ لیکر انکی بازیابی کے لئے کردار ادا کریگا ۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے 17نومبر 2021کے حکم پر عملدآمد کرتے ہوئے اعلیٰ اختیارات رکھنے والا پارلیمانی کمیشن قائم کردیاگیا ہے ۔



گوادر میں دفعہ 144نا فذ ، تمام مطا لبات تسلیم کر نے کے بعد بھی احتجاج کے پیچھے کیا مقا صد ہیں ضیا ء لا نگو ، حق دو تحریک کے مختلف شہر وں میں احتجاجی مظا ہرے۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حق دو تحریک دھرنے کے شرکاء کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے تاحال انکا احتجاج سمجھ سے بالا تر ہے، اور احتجاج کا مقصد کیا ہے حکومت کو اس سے خدشات اور تحفظات ہیں، کہ وہ سیاسی مقاصد یا کسی اور… Read more »



بلوچستان کا بینہ نے معلومات تک رسائی ایکٹ کے قوائد وضوابطہ کی منظوری دیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گذشتہ روز صوبائی کابینہ کے طویل دورانیہ کے اجلاس میں جہاں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی وہیں بلوچستان معلومات تک رسائی ایکٹ کے قوائد و ضوابط کی بھی اصولی طور پر منظوری دیدی گئی۔



این ایف سی ایوارڈ سے سیکورٹی کی مد میں حصہ دیا جا ئے، بلوچستان کا بینہ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان صوبائی کابینہ نے وفاقی حکومت سے بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ سے سیکیورٹی اخراجات کی مد میں ایک فیصد حصہ دینے کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا نصف رقبہ پر محیط صوبہ ہے جسکے طویل بارڈر دو ممالک سے ملتے ہیں بلوچستان غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے دہشت گردی کا شکار ہے۔



گوادر پولیس کی کارروائی حق دو تحریک کا دھرنا ختم 18افراد گرفتار مظاہرین نے پٹرول بم سے حملہ کیا،پولیس، حق دو تحریک کا مختلف شہروں میں احتجاج۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع گوادر میں حق دو تحریک کے احتجاجی کیمپ کو پولیس نے ختم کر دیا،مزاحمت پر 18کار کنو ں کو حراست میں لے لیاگیا،حق دو تحریک کے کارکنوں نے واقعہ کیخلاف سربندن میں ہڑتال اور پسنی میں احتجاجی نکالی۔



بلوچستان بم حملے کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید،19 افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ، کوہلو، حب، قلات، تربت اور خضدارمیں ہونے والے دستی بم حملوں اور بارودی سرنگ کے دھماکوں میں کیپٹن سمیت پانچ اہلکار شہید،انیس افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق اتوارکی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر موسیٰ کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم واقعہ میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ کوئٹہ ہی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں چالو باوڑی کے مقام پر پولیس کے ناکے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں اور بچے سمیت 12افرادعبدالنبی، محمد عمر، تنویر احمد، ثناء اللہ، وزیر محمد، رفیع اللہ، لیاقت علی،محمد اکبر، محمد بلال،محمد انور،محمد فائق، عبدالستار زخمی ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ سبزل روڈ پر امیر محمد دستی تھانے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دو دستی بم پھینکے جن میں سے ایک تھانے کے قریب واقعہ دوکان کے قریب زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔