کوئٹہ :چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ بلوچستان ملک کا ارب پتی صوبہ ہے کہ یہاں تعینات پاکستان ایڈمینسٹریٹیوسروس کے آفیسران کو ملک کے دیگر صوبوں اوریہاں مقامی آفیسران سے زیادہ مراعات دی جارہی ہے۔ ان کوایک ارب روپے تنخواہ کی ادائیگی کس قانون اور کس قاعدے کے تحت کی گئی ہے اتنی بے رحمی سے یہاں کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے کیا وفاقی سروس والے ہم سے زیادہ قیمتی و محترم ہیں کہ بلوچستان میں ان پر نوازشات کی بارش کردی جاتی ہے، بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھو رہے ہیں
کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پیر اسماعیل زیارت اور تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر چھپ کر حملے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بچ جانے والے چند امن دشمنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا وزیر داخلہ نے شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے
کوئٹہ:بلوچستان کے وزیر اعلی جام کمال کا اپنا حلقہ انتخاب کا ضلع لسبیلہ جہاں ڈیڑھ سال گذرنے کے باوجود کورونا ٹیسٹنگ لیب قائم نہ ہوسکی ضلع میں کورونا ٹیسٹنگ کی رفتار بہت کم اور مریضوں کی تعداد زیادہ ہے صوبے میں کورونا کے پھیلاو کی سب سے زیادہ شرح لسبیلہ کی ہے ۔
حب جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وبلوچ بزرگ رہنما روف خان ساسولی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی صورتحال غیر یقینی انتشار اور خلفشار میں مبتلا ہے بلوچستان ،پنجاب ،سندھ سمیت مرکز بلکہ ہر جگہ ایوانوں اور کابینہ کے اندر اختلافات ہوتے ہیں جس سے نہ تو عوام کو فائدہ ملا ہے اور نہ ہی نقصان ہوا ہے ،بلوچستان میں بالادست طبقے کی اختلافات میں چھوٹے موٹے نوکری پیشہ والے لوگ نشانہ بن رہے ہیں
کوئٹہ :ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ پریس ریلیز کی مطاق سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کے حل طلب مسائل کو سنجیدگی سے سننے کے بجائے تضحیک کا نشانہ بنانے اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی پرزور مذمت کرتے ہیں محکمہ کی نااہلی کا ملبہ ڈاکٹروں پر ڈالنا کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائیگا
گنداواہ:گندا واہ میں باپ نے کلہا ڑیوں کے وار کر کے بیٹے کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر گنداواہ کے ماچھی محلہ میں ملزم صفر خان آرائیں نے اپنے جوان سالہ بیٹے عبدالرزاق آرائیں کو نیند کی حالت میں کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا واقعہ کے بعد پولیس موقع… Read more »
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری،ضلعی صدر و رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ، شکیل بلوچ، میر کاول خان مری، بابو مراد بلوچ دیگر نے مرحوم سردار ذادہ تنویر احمد سمالانی کو بلوچ قوم، بلوچستان اور پارٹی کیلئے لازوال جدوجہداور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار ذادہ تنویر احمد سمالانی ایک مخلص نظریاتی ورکر اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ان کے ناگہانی انتقال سے پارٹی مخلص دوست سے محروم ہوگئی ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی ۔
گوادر :اہلیان جیونی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر کے تحصیل جیونی میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہیں، جیونی سٹی ، روبار ، بندری ، پانوان ، گنز کے علاقے میں وولٹیج تیس سے بھی کم ہے اس گرمی کے موسم میں لوگوں کا جینا محال ہے واپڈا کے ایکسین کو کئی بار اپنی فریاد سنایا لیکن سننے والا کوئی نہیں تعجب کی بات یہ ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باوجود بھی ہر گھر اتنے بل بھیجتے ہیں
گوادر:گوادر شہر سمیت پورے ضلع میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری۔ ایک گھنٹہ بھی شہر میں پوری طرح بجلی سپلائی نہیں کی جاتی ۔ رات کے تین بجتے ہی شہر کی بجلی بند کردی جاتی ہے، عوام انتہائی تکلیف سے گزرتے ہیں ، رات کو بھی نیند غارت ہوجاتی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ و عوامی نمائندگان خاموشی کا روزہ رکھے ہوئے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔
کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے قلات خالق آباد کے متعلقہ حکام کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے شروع کئے ہیں۔ان منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل بے حد ضروری ہے۔