پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لئے مقدمہ کو کمزور بنایا ہے،علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان فیضان جتک پر فائرنگ کے واقعہ کی ایف آئی آر پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لئے مقدمہ کو کمزور بنایا ہے فیضان قتل کیس کی ایف آئی آر میں دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7ATAشامل کی جائے۔



ایگل سکواڈکے ہاتھوں نوجوان فیضان جتک کی ہلاکت قابل مذمت ہے،مولانا ہاشمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سریاب روڈ میں ایگل سکواڈکے ہاتھوں نوجوان فیضان جتک کی ہلاکت اور ان کے کزن میرشہزادجتک کو زخمی ہونے کی شدیدالفاظ میں مذمت ،غمزدہ خاندان سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے تحفظ کے نام پر بننے والی فورسز کا عوام کے جان ومال سے کھیلنا حکومت کی ناکامی ہے اس سے قبل بھی اس قسم کے واقعات رونما ہوئے لیکن حکومت نے بروقت اقدامات نہیں اٹھائے جس کی وجہ سے اب یہ روزکامعمول بن گیاہے حکومت روائتی تحقیقات کے بجائے مخلصانہ وفوری تحقیقات کرتے ہوئے ملوث مجرموں کو قرارواقعی سزادیں ۔



فیضان جتک کی شہادت افسوسناک ہے’ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے میر داد محمد جتک کے جوان سال فرزند فیضان جتک کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایگل فورس کے اہلکاروں کی بندوق سے چلنے والی فائر اور نوجوان کو بے دردی سے قتل و ان کے ساتھیوں کو زخمی کرنا دلخراش و دردناک واقعہ ہے۔



سریاب روڈ واقعہ قابل مذمت ہے’بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چئیرمین جہانگیرمنظور بلوچ نے اپنے بیان میں گزشتہ شب کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ کے ہاتھوں نوجوان فیضان جتک کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوناک واقعہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اپنے ہی محافظوں کے ہاتھوں بیگناہ شہریوں کا قتل بے شمار سوالات جنم دیتا ہے۔



اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو نے فیضان جتک قتل واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے سریاب روڈ پر ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائے، ایسے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔



سریاب روڈ واقعہ قابل مذمت ہے، رحمت بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر میررحمت صالح بلوچ نے سریاب روڈ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی غنڈہ گردی کسی صورت قابل قبول نہیں،جن کو حکومت نے عوام کا محافظ بنایا اگر وہ معصوم شہریوں کو شہید کرے تو عوام کا اعتبار ہی اپنے محافظوں سے اٹھ جائے گا۔



فیضان جتک کی شہادت قابل مذمت ہے ملزمان گرفتار کئے جائیں، اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے گزشتہ روز سریاب روڈ پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان فیضان جتک کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فرمان پربلوچ بچوںکو نہیں بخشا جاتا ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی رہنماء حاجی رحیم جتک سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے کہا ۔



جام کمال چند ہفتوں میں بے روزگار ہونے والا ہے، علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ چند ہفتوں بعد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بے روزگار ہونے والے ہیں وزیراعلیٰ کا نام کما ل ہے جبکہ انکی حکومت بے کمال ہے جس نے بلوچستان کی ترقی کا پہیہ جام کردیا ہے جلد ہی عوام کو موجودہ حکومت سے چھٹکارا ملنے والا ہے عوام انتظار کریں انہیں جلد ہی بڑی خبر ملے گی ،بد امنی، بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔



سریاب روڈ واقعہ کی مذمت سیکورٹی کے نام پر ماروائے آئین قتل و غارت کا نوٹس لیا جائے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پولیس کے ایگل اسکوارڈ اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان فیضان جتک کی شہادت اور کزن میر شہزاد جتک کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ اس دلخراش واقعے کے بعد یہ امر یقینی بنتا جا رہا ہے ۔