بلوچستان میں ہیپاٹائٹس خطرناک صورت اختیار کر گیا، مہم چلانے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن(ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ صوبے میں ہیپاٹائٹس بی، سی اور ڈی(کو انفیکشن) تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے جس کے روک تھام کے سلسلے میں حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر،ماس اسکریننگ، ویکسین اور آگاہی مہم چلائے گی، وزیراعلیٰ ہیپاٹائٹس فری بلوچستان پروگرام کی کاوشیں قابل ستائش ہیں پروگرام کو صوبائی حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کریگی۔



محرم الحرام، کوئٹہ میں آج سے جلوس کے راستے کی رکاوٹیں سیل کئے جائیں گے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی اسلم ترین، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، محمد حسین ہزارہ، سید حیدرآغا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چھٹی محرم کو بعد نماز ظہر، ساتویں محرم کے جلوس کے راستوں میں واقعہ دکانیں سیل ہونا شروع ہوں گے اس لئے تمام دکانداروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دکانوں پر موجود رہیں اور دکان چیک کراکے سیل کرائے۔



دودھ کی قیمت میں خودساختہ اضافے پر متعدد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: دودھ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے ڈیری فارمز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13ڈیری فارمز مالکان کوگرفتارجبکہ 11ملک شاپس کو سیل کردی جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیاہے کہ متعین کردہ سرکاری نرخ پر دودھ فروخت نہ کرنے والی ڈیری فارمز کو سیل کرکے گائے اور بھینسوں کو محکمہ لائیواسٹاک کے حوالے کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے خلاف ڈیری فارمز کے خلاف کارروائی کے موقع پر آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔



بلوچستان میں ٹڈی دل کے تدارک کے لئے مہم جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں ٹڈی دل کے تدارک کے لئے مہم جاری، صوبے کے صرف ایک ضلع میں ٹڈی دل کی موجودگی کی اطلاعات پر اسپرے کیا گیا، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے۔



سریاب،لوڑکاریز نہ گیس نہ بجلی،ہر جگہ کچرے کے ڈھیر، منشیات عام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سریاب روڈ کے علاقے لوڑ کاریز میں نہ گیس نہ بجلی منشیات فروشی عام،مکین تنگ آگئے، متعلقہ حکام غفلت کا شکار، نوٹس لینے والا کوئی نہیں۔علاقے کے لوگوں کا احتجاج کی دھمکی تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ کے گنجان آباد علاقے لوڑ کاریز میں نہ بجلی ہے نہ گیس، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس بندش سے مکین مشکلات سے دوچار ہوگئے جبکہ متعلقہ حکام کو باربار شکایات کرنے پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا۔



بلوچی ادب کا موجودہ مقام سید ظہور ہاشمی کی خدمات کا نتیجہ ہے، قوموں کی شناخت و بقاء کیلئے زبان بنیادی ماخذ ہے، گوادر میں تقریب

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: بی ایس او (پجار) گوادر زون کی جانب سے بلوچی زبان کے معروف ادیب، دانشور، ماہر لسانیات اور محقق سید ظہورشاہ ہاشمی کی یاد میں آرسی ڈی سی کونسل گوادر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔



کوئٹہ محکمہ داخلہ نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ داخلہ وقبائلی امور بلوچستان کے جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق 14اگست اور محرم الحرام 2020ء کے دوران سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں صوبے بھر میں فوری طور پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے



سبی، دو گرپوں میں فائرنگ 2افراد جاں بحق، تین زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سبی کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سبی کے علاقے سلطان کوٹ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2افراد عبدالغفاراور نورزمان جاں بحق۔



قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی

| وقتِ اشاعت :  


قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے جس سے 40 سے 50 ہزار کے بکرے کی کھال 100 سے ڈیڑھ سو روپے میں فروخت ہو رہی ہے جب کہ موٹے بھاری بھرکم بیل کی کھال ساڑھے 600  سے 700 روپے پر آگئی ہے۔ 



سندھ میں کورونا کے 270 نئے کیسز، 3 اموات کا اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ سندھ کے دفتر سے جاری بیان میں صوبے میں کورونا وائرس کے 270 نئے کیسز اور 3 اموات کی تصدیق کی گئی۔ یہ اپریل کے بعد پہلی بار ہے جب سندھ میں وبا کے ایک روز میں 300 سے کم کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ صوبے میں آخری بار مئی میں ایک روز میں… Read more »