کوئٹہ: سول اسپتال انتظامیہ کافارماسوٹیکل کمپنیوں کے نمائندگان کے اسپتال احاطہ میں داخلے پر پابندی عائد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ نے عوامی مشکلات کے پیش نظر نجی فارماسوٹیکل کمپنیوں کے نمائندگان کے اسپتال احاطہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے سربراہ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ پابندی کا یہ اقدام بیرونی مریضوں اور اسپتال میں داخل مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اٹھایا گیا .



وزیراعلیٰ نے مختلف کیڈر کے افسران کی ترقی کی منظوری دیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر سرکاری محکموں کے مختلف کیڈر کے افسران کی ترقی کی منظوری دے دی جن میں محکمہ ہائی ملازمتوں عمومی نظم ونسق بی ایس ایس کیڈر کے0 3 افسران کی گریڈ 19 سے 20، 04 افسران کی گریڈ 18 سے19, 06 افسران کی انڈر سیکریٹری سے ڈپٹی سیکرٹری پر ترقی، 11 افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18، 07 افسران کی پی ایس سے سیکشن آفیسر پر ترقی، 15 افسران کی سپریٹنڈنٹ سے سیکشن افسر پر ترقی کی منظوری دی ہے