کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گوادر سے افریقی باشندے کی لاش برآمدکرلی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوادر ایئر پورٹ کے قریب جناح ایونیو سے ایک افریقی باشندے کی دس سے پندرہ دن پرانی لاش برآمد کی گئی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ افریقی شہری کی موت بھوک کی وجہ سے ہوا ہے
کوئٹہ(این این آئی )ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے آٹھ انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں آٹھ انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے علاقے میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی ۔
کوئٹہ (آن لائن) مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم افراد نے لیویز کے عملہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی
ہانگ ہانگ سٹی: ہانگ کانگ میں کیش وین کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کروڑوں ڈالرز سڑک پر بکھر گئے جس کے بعد لوگوں نے اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا شروع کردیئے۔
سڈنی: یوں تو اکثر بیشتر آپ مختلف قسم کے ڈرونز طیاروں کے بارے میں سنتے رہتے ہیں جن میں میزائل داغنے والے ڈرون سے تو سبھی واقف ہیں تاہم کچھ ڈرون اب ویڈیو فلمز بنانے میں بھی استعمال ہورہے ہیں اوراسی طرح کا ایک ڈرون آسٹریلیا کے جنگل میں گھومتے کینگرو کو پسند نہ آیا اور اس نے جھپٹ کر ڈرون کو مار گرایا۔
ٹیکساس: امریکا میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فاسٹ فوڈ کا روزانہ استعمال اسکول جانے والے بچوں کی پڑھائی پر اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ امتحان میں کم نمبرز حاصل کرتے ہیں۔
کسی نوکری کے لیے انٹرویو کسی بھی انسان کی زندگی کی بہت اہم ملاقات تصور کی جاتی ہے کیونکہ اس کا نتیجہ آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ تاہم اکثر امیدوار انٹرویو سے قبل عجیب کشمکش اور دباؤ کا شکار دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ دوران انٹرویو غلطیاں بھی کر بیٹھتے ہیں۔