لاہور: پنجاب حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئروں کی سکیورٹی کے لیے 37 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی پنجاب حکومت نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر کیا ہے
اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے پہلے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے والے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک متحدہ پلیٹ فارم کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے جامع روڈ میپ فراہم کیا ہے انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنے خطاب میں اس امر پر زور دیا ہے
اسلام آباد: توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نیب نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو تفتیش میں کلین چٹ دے دی۔
نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا اختیار ہے کہ وہ نواز شریف کو مقدمے سے بری کر دے۔
جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹ سے متعلق ریفرنس کی ہدایت کی تھی، نواز شریف نے گاڑی کی رقم جعلی بینک اکاؤنٹ سے ادا نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق 1997 میں گاڑی توشہ خانہ کو سرنڈر کر دی گئی تھی جبکہ 2008 میں جب گاڑی نواز شریف نے خریدی تو وہ توشہ خانہ کی ملکیت ہی نہیں تھی۔
اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں سابق نگراں وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط دیا جا رہا ہے کہ حکومتی مشینری بارش سے متاثرہ علاقوں میں کام نہیں کررہی،کوئٹہ شہر سے 80فیصد بارش کا پانی نکال دیا گیا ہے ، مو سلا دھار بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 5افراد جاں بحق جبکہ 2افراد گھروں کی چھتیں گرنے سے جاں بحق ہو ئے ہیں ، وزیر اعلیٰ بلو چستان احکامات جا ری کر چکے ہیں
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے نصیب میں یہ نہیں لکھا پاکستان غریب ملک رہے، دارالحکومت اسلام آباد میں بیٹھنے والے بابوؤں کی سوچ، سمجھ اور کم عقلی نے ہمیں غریب کیا ہوا ہے۔
کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوشکی بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان معصوم انسانوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔