افغان فیصلے دہلی میں ہو رہے ہیں، جنگ بندی زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی: خواجہ آصف

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی حالیہ جھڑپوں اور بدھ کے روز 48 گھنٹوں کے لیے ہونے والی جنگ بندی کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اُن کے خیال میں جنگ بندی زیادہ نہیں چلے گی کیونکہ اِس وقت طالبان کے ’سارے فیصلے دلی سے سپانسر ہو رہے ہیں۔‘



چمن اور اسپن بولدک میں افغان طالبان کے حملے ناکام، 20 طالبان ہلاک، آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن اور اسپن بولدک میں 4 مقامات پر حملے کیے گئے  تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا جب کہ پاک فوج کی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک بھی ہوئے۔



افغانستان کے ساتھ اچانک ابھرنے والی صورتحال پر سعودی عرب کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :  تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سربراہی اجلاس زیر صدارت محمود خان اچکزئی سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان، مصطفی نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔



غزہ امن معاہدے پر شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ٹرمپ

| وقتِ اشاعت :  


شرم الشیخ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ امن بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کا غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں پر خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔



سب میرین کیبل کی مرمت، انٹیر نیٹ کی سروس 18 گھنٹے تک متاثر ہو سکتی ہے،پی ٹی سی ایل

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ ایک سب میرین کیبل میں خراب ریپیٹر کی مرمت کے لیے مرمتی سرگرمی کا آغاز 14 اکتوبر 2025 کو صبح 11 بجے (پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم) سے کیا جائے گا۔



تحریک لبیک کا احتجاج: لاہور میں وکلا اور پولیس آمنے سامنے، کراچی میں پتھراؤ کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مرید کے میں تحریک لبیک کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے کیے جانے والے آپریشن کے خلاف کراچی اور لاہور میں مظاہرے ہوئے۔



گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا آج ہونے والا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا۔