یونیورسٹیوں میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے اعلیٰ سرکاری تعلیمی اداروں میں گذشتہ کچھ عرصے سے طالبات کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور پچھلے سات ماہ میں 100 سے زیادہ ایسے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں طالبات کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔



بلوچستان میں وویمن پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایاگیا ہے، آئی جی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں خواتین کے مسائل کے حل کے لئے پہلے وویمن پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں تعلیم اور تربیت یافتہ خواتین عملہ تعینات کیا جائیگا آفیسر رینک کے عہدوں پر تعیناتی کے لئے انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی بھرتیوں کے لئے پبلک سروس کمیشن کی خدمات حاصل کی جائے گی ۔



سابق ڈی آئی جی پولیس کے غیر قانونی اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : احتسا ب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب عبدالمجید ناصر نے سا بق ڈی آ ئی جی پو لیس ریاض احمد کے 28کروڑ کے غیر قا نو نی اثا ثہ جا ت کو منجمد کر نے کے احکا ما ت جا ری کر دئیے ہیں ،جبکہ غیر قا نو نی اچا ثہ جا ت بنا نے کے الزام میں نیب نے ڈی آ ئی جی پو لیس ریاض احمد سمیت 15ملزمان کے خلا ف ایک اور سپلیمینٹری ریفرنس بھی دائر کر دی ہے جس پران نا مز د ملزمان کے جو گرفتار اور ضمانت پر نہیں کے نا قا بل ضمانت وارنٹ جا ری کر دئیے گئے ہیں ۔



براہمداغ بگٹی کا کسی مزاحمتی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں،شیر محمد بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ایران میں سرگرم مذہبی شدت پسند گروپ جیش العدل کی جانب سے بلوچ رہنما و قائد بی آر پی نواب براہمدغ بگٹی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں نواب براہمدغ بگٹی کو ایک مزاحمتی تنظیم سے جوڑ کرالزام تراشی کی گئی جس کی بلوچ ریپبلکن پارٹی شدید مزمت کرتی ہے ۔



بی این ایف نے بلوچستان میں مردم شماری کے نتائج مسترد کر دیئے

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان : بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان میں نام نہاد مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے حوالے سے مردم شماری کے نتائج طے شدہ ہیں۔ اس مردم شماری سے پہلے جن خدشات کا اظہار ہم نے کیا تھا، وہ حقیقت ثابت ہورہے ہیں۔



مستونگ اور ڈیرہ بگٹی میں دھماکے،پنجگور سے مغوی کی لاش برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : مستونگ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا. لیویز کے مطابق جمعرات کو مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کنڈ عمرانی کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔