پاکستان کو کرپشن سے نجات دلوا کر رہوں گا، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ شریف خاندان این اے 120 کے نتائج چوری کرنے پر تمام سرکاری ذرائع استعمال کررہا ہے لیکن یہ جتنا بھی زور لگا لیں پاکستان کو ان کی کرپشن سے نجات دلوا کے ہی دم لوں گا۔



سبی ،لیویز کی من پسند بوتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


سبی: لیویز فورس سبی کی89خالی آسامیوں پر بھرتی میں مبینہ بے قائدگیوں اور بدعنوانیوں کے خلاف پشتونخوامیپ اور ناکام امیدواروں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،اسناد کی فوٹوکاپیاں احتجاجاً نظرآتش کردی گئیں،سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اوراراکین نے اُقرباء پروری و رشوت ستانی کو پروان چڑھایا ہے ۔



نوشکی، سوئی سدرن گیس کمپنی صارفین کی داد رسی کرے ،منظور پرکانی

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی : میونسپل کمیٹی کے چیر مین و بی این پی کے رہنما سردار منظور احمد پرکانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نوشکی میں سوئی سدرن گیس پچھلے 10 سالوں سے نوشکی کو مل رہی ہے مگر تاحال صارفین کی داد رسی اور شکایت کے لیے کوئی کسٹمر فسلیٹیشن سنٹر سی (سی ایف سی) کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا ہے۔



بلوچستان میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیاں ،حکومت رویہ تبدیل کرے، آصفہ بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی خواتین رہنماوں آصفہ بلوچ اور زرینہ بلوچ نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس حوالے سے اپنی پالیسیاں تبدیل کریں تاکہ لو گوں کو آسانیاں پید ا ہو سکے۔



امریکا اپنی 16 سال کی ناکامیاں پاکستان پر نہ ڈالے، وزیرخارجہ

| وقتِ اشاعت :  


سیالکوٹ: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم نے اتحادی بن کر بہت زیادہ نقصان اٹھایا اگر امریکا کو ہم پر یقین نہیں تو افغان مہاجرین کی واپسی کا بندوبست کرے لیکن اپنی 16 سالہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے۔



ملک میں صدارتی نظام لانے کیلئے ایک گروہ سر گرم ہو چکا ہے ،حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : نیشنل پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر پورٹ و شپنگ حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام کے نام پر ایک خاص گروپ کے حکمرانی کی بات کی جارہی ہے عوام اس کو قبول نہیں کریں گے اگر اٹھارویں ترمیم ہوتی تو بنگلہ دیش الگ نہ ہوتا ۔



سانحہ 8 اگست نے ایک پوری نسل تباہ کردی ہاتھ پرہاتھ رکھ کر بیٹھنے والے نہیں ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی نے کہا ہے کہ ہر شخص کا حق ہے کہ اسے انصاف ملے۔انصاف قلم، دلیل، رویے سے مانگا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی بار کی تقریب حلف برادی میں کیا۔