کراچی سے اغوا ہونے والا پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کا بیٹا بازیاب

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پولیس نے نادرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر برائے کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کے مغوی بیٹے کو بازیاب کرا لیا جب کہ مقابلے کے دوران 5 ڈاکو بھی ہلاک ہو گئے۔



بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ،مجید اچکزئی کی گرفتاری کے طریقہ کار کیخلاف تحریک استحقاق منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ٹریفک حادثہ کیس میں گرفتارایم پی اے عبدالمجید اچکزئی گرفتاری کے بعد پہلی بار بلوچستان اسمبلی میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں پولیس اور اور سیکیورٹی اہلکاروں کے رویے کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرتے مجید اچکزئی پھٹ پڑے اور کہا کہ فورسز نے گرفتاری کے وقت ایسا سلوک کیا جیسے وہ خطرناک مجرم ہوں۔



مجید اچکزئی کیس دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مسترد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کی سیشن عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے کے کیس میں ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کے خلاف درج مقدمے سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کے حوالے سے دائردرخواست مسترد کردی۔



چھتر میں دھماکے پنجگور میں فائرنگ2افراد جاں بحق ایک زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +چھتر: ضلع نصیرآباد تحصیل چھتر کے علاقہ میں دو مختلف بارودی سرنگوں کی دھماکے کی زد میں آنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر کے علاقہ پولیس تھانہ فل لیجی کی حدود گوٹھ کٹہ کے نزد ڈسپنسر محمد نواز ولد قوم کٹہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ۔راستے میں بچھائے گئے بارودی سرنگ پر چڑھ جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔



بی این پی رہنماؤں کو وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے دباؤ کی شکایت ،چیئر مین سینٹ نے وزیر داخلہ کو ایوان میں طلب کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بلوچستان اور سندھ سے لاپتہ ہونے والے افراد کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مکمل آئین و قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے انہوں نے بلوچستان نیسنل پارٹی مینگل گروپ کے کارکنوں اور رہنماؤں کی وفاداریاں زبردستی تبدیل کرانے پر وزیر داخلہ کو ایوان میں طلب کرلیا۔