بھارت کی سیکورٹی کی یقین دہانی ،وفاقی حکومت نے کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دیدی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد /نئی دہلی: بھارت کی جانب سے سکیورٹی کی یقین دہائیوں کے بعد حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ 2016ء میں شرکت کیلئے بھارت جانے کی اجازت دیدی ہے ۔ جمعہ کووزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق مغربی بنگال کے وزیراعلی اور کلکتہ کے پولیس چیف سمیت متعلقہ بھارتی حکام خاص طور پر بھارتی سیکرٹری داخلہ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق یقین دہانی کرائے جانے کے بعد حکومت پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت جانے کی اجازت دیدی ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے رابطہ کیا جس میں پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا



بھارت کی جانب سے مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی تک کرکٹ ٹیم انڈیا نہیں بھیجی جائیگی، چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر الزامات سے متعلق مصطفیٰ کمال سے بھی بات کریں گے اور اگر کسی کے پاس ایم کیو ایم کے ’را‘ سے تعلقات اور منی لانڈرنگ کے ثبوت ہیں تو ایف آئی اے کمیٹی کو فراہم کیے جائیں کیونکہ صرف الزامات کی بنیاد پر کارروائی ممکن نہیں ہے ، حکومت نے حتمی فیصلہ کیاہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کی حکومتی سطحی پر یقین دہانی تک پاکستانی ٹیم کو انڈیا نہیں بھیجاجائے گا ،آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانی کی بغیر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ایک لاکھ سے زائدشائقین کے درمیان نہیں چھوڑاجاسکتاہے سیکورٹی کے ساتھ دباؤ بھی اہمیت کا حامل ہے ۔



دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،کارروائیوں سے انتہا پسندکمزورہوگئے ہیں، نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آ باد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح اور قومی عزم ہے ، ملک بھر سے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ منگل کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل ، شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، مشیر برائے قومی سلامتی ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب ، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ،قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد، قومی سلامتی ، خطے کی صورتحال ، پاک بھارت تعلقات ، سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا



شبقدر،سیشن کورٹ میں خودکش دھماکہ16افراد جاں بحق،21زخمی

| وقتِ اشاعت :  


چارسدہ: ضلع چارسدہ کے علاقے تحصیل شبقدر کے احاطہ عدالت میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 16افراد شہید،شہید ہونے والوں میں6 خواتین بھی شامل ہے جو پیشی کیلئے عدالت آئے تھے جبکہ21افراد زخمی ،زخمیوں میں بچے اور خواتین ومرد پولیس اہلکاران شامل ہے۔خودکش نے گیٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی پھر احاطہ عدالت میں گھس گیا سیکورٹی اہلکاروں نے خودکش کا پیچھا کیا تو خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔دھماکے سے احاطہ عدالت بھڑک اٹھی ۔واقعات کے مطابق پیر کے روز تحصیل شبقدر کے کچہری گیٹ صبح گیارہ بجے کے قریب گیٹ پر مامور کچہری پولیس کے انچارج نے ایک مشکوک سولہ سترہ سالہ نوجوان کو روک دیا جنہوں نے اسلحہ نکال کرپولیس پر فائرنگ کی اور اندر جانے کی کوشش کی



متحدہ قیادت کیخلاف بیانات، سر فراز مرچنٹ کی طلبی کا فیصلہ ،وفاقی حکومت کا ایم کیو ایم قائد کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے پر غور

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف سنگین غداری کا کیس درج کرانے پر غور شروع کردیا ‘ الطاف حسین کی لندن سے کی گئی تمام تقاریر اوربیانات کا ریکارڈ جمع کر لیا گیا ‘ الطاف حسین کے بیرون ملک سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سمیت کسی بھی قسم کے بیانات کی میڈیا کوریج پر عائد پابندی کاعدالت میں بھرپور انداز میں دفاع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پیمرا سے الطاف حسین کی تمام تقاریر کا ریکارڈ منگوا لیا جبکہ قومی اخبارات میں شائع ہونے والے بیانات کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی گئی ہیں۔ حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ الطاف حسین کے بیانات کی روشنی میں ان کے خلاف ریاست سنگین غداری کا کیس درج کرائے



سیکیورٹی سے مطمئن ہو نے تک ٹیم کوٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی،پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے کہاہے کہ جب تک حکومت بھارت کی سیکیورٹی سے مطمئن نہیں ہوگی تب تک قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، پچھلے چند دنوں سے بھارت سے جو اطلاعات آرہی ہیں وہ قابل تشویش ہیں، آج بھی وہاں عسکری گروپ نے قومی ٹیم کے وہاں کھیلنے میں رکاوٹ ڈالنے کا کہا گیا، قومی ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق جائزہ لینے کے لیے سینئر افسران پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ایف آئی اے اور نیب کے نہ تو پر کاٹ رہے ہیں نہ ہی اختیار ات میں کمی کی کوئی تجویز زیر غور ہے ،عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس سے متعلق کسی کے پاس بھی کوئی ثبوت ہیں تو وہ نیب اور ایف آئی اے کی کمیٹی کے حوالے کرسکتاہے جبکہ نام بھی صیغہ راز میں رکھاجائے گا



سکیورٹی کی یقین دہانی کے بغیر ،کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجی جائے، نواز شریف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال ، کراچی آپریشن اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا



سابق ناظم کراچی کانئی پارٹی کا اعلان ،الطاف حسین کے راہ کیساتھ تعلقات ہیں مہاجروں کے دو نسلوں کو تباہ کر دیا ،مصطفی کمال ،انس قائم خان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما سٹی ناظم مصطفی کمال نے بغیرنام کے نئی پارٹیقائم کرلی اور سبز حلالی پرچم کو پارٹی کا جھنڈا قرار دیا ہے جمعرات کے روز انیس قائم خانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ، سابقہ حکومت، اور اسٹیبلشمنٹ سمیت پاکستان کا بچہ بچہ اس حقیقت کو جانتا ہے کہ الطاف حسین کے ‘‘را’’ کے ساتھ تعلقات ہیں ان تمام اداروں اور حکومتوں کو کسی اور نے نہیں بلکہ پارٹی کے اندر سے ہی لوگوں نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بتایا، ڈاکٹر عمران فاروق کی شہادت کے بعد لندن پولیس الطاف حسین کے گھرسے ٹرک بھر کر کاغذات لے گئی، لندن پولیس نے ان کاغذات کی چھان بین کی جس میں پارٹی کے دیگر کارکنان کے ساتھ الطاف حسین سے بھی 3 روز تک پوچھ گچھ ہوتی رہی



جنرل راحیل شریف کی اشرف غنی سے ملاقات، افغان حکومت دہشتگردوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


کابل ، راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ہے ، علاقائی سلامتی ، افغان مصالحتی عمل ، شوال آ پریشن ، بارڈر مینجمنٹ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تاجکستان سے واپسی پر افغانستان کے دارلحکومت کابل میں مختصر قیام کیا ہے جہاں انکی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی سکیورٹی ، دو طرفہ تعلقات ، مصالحتی عمل ، بارڈر مینجمنٹ ، انٹیلی جنس شیئرنگ کے امور سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے