ملک بھر کے صحافی پر خطر حالات میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں 3مئی عالمی یوم آزادی صحافت کی مناسبت سے بلوچستان اور ملک بھر کے صحافیوں کو اس پرخطر حالات میں حسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ صحافی برادری اپنی قلم کی طاقت سے حق اور سچ کاساتھ دیتے ہوئے مظلوم ومحکوم عوام کی آواز بنیںگے اور آئندہ بھی بھرپور انداز میں اپنا کردارادا کرتے ہوئے ان مظلوم طبقات کی آواز بن کران کے مسائل اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں تک پہنچائیںگے،



مستونگ ، ٹریفک حادثے میں 2نوجوان جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ:بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے پیر کے شام میجر چوک مستونگ سے موٹر سائیکل پر عبداقدوس اور عبدالعزیز جاںبحق اپنے گھر کلی ریک مستونگروڈ جا رہے تھے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پشکرم کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے… Read more »



یوم حضرت علی ؓ‘ حکومت کی درخواست پر موبائل سروس بند رہی آج بھی سروس معطل رہے گی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:حکومت بلوچستان کی سفارش پر کوئٹہ میں یوم علیؓکے سلسلے میں موبائل فون سروس بند کردی گئی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، تفصیلات کے مطابق پیر کو شام 6بجے کوئٹہ شہر میں اچانک موبائل فون سروس بند کردی گئی جس کی وجہ سے شہری پریشان ہوگئے



صحافی اپنے قلم کو معاشرے کی اصلاح کیلئے نیک نیتی سے استعمال کریں، بشریٰ رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے اپنی جاری کردہ پیغام میں 3 مئی یوم صحافت کے حوالے سے کہا ہے کہ صحافت کو ملک کا چوتھا ستون اس لئے کہا جاتا ہے کہ غیر جانبدارانہ اور شفاف صحافت کی بدولت عوام کے مسائل کی نشاندہی ہورہی ہے اور ملک کے بیشمار مسائل حل ہورہے ہیں کیونکہ صحافیوں نے ہمیشہ عوام اور حکومت کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کررہے ہیں حکومت شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت کوشش کررہی ہے صحافی اپنے قلم کو معاشرے کی اصلاح کے لئے نیک نیتی سے استعمال کرنے کی کوشش کریں



کوئٹہ، تین ملزمان کو قتل کے کیس میں عمر قید کی سزا ورجرمانہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب ڈویژن کوئٹہ جناب طارق انور کاسی نے قتل کے مقدمہ میں نامزد 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے سال 2011میں پولیس تھانہ سٹی مستونگ کے حدود میں عبدالسلام نامی شخص کو قتل کرکے ان کی لاش ٹل دریخان روڈ پر پھینک دی تھی ،



اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے زلزلہ متاثرین کی امدادی رقم کی تفصیلات طلب کر لیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے واشک کے زلزلہ متاثرین کو امدادی رقم کی عدم ادائیگی پر تفصیلات طلب کرلیں ، اسپیکر کی پی آئی اے حکام کو صوبے کے عوام کو کرایوں کی مد میں ریلیف فراہم کرنے اور چیف سیکرٹری کو سیکرٹریز کی اسمبلی اجلاس میںموجودگی کو یقینی بنانے کے لئے مراسلہ لکھنے کی ہدایت، جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آواران اور ماشکیل میں جو زلزلہ آیا تھا اس کے لئے اس وقت کے وزیراعلیٰ نے 10کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا



جمعرات اور جمعہ کو تمام کاروباری مراکز بند رہینگے، کوئٹہ انتظامیہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے کے مطابق نیشنل کمانڈوآپریشن سینٹر حکومت پاکستان اسلام آباد کوویڈ 19کی تیسری خطرناک لہر کے تدارک کے سلسلے میں ضلع کوئٹہ کیلئے ہدایات جاری کی جاتی ہے کہ ہفتے میں دو یوم جمعرات اور جمعہ کوتمام کاروباری مکمل طور پر بند ہوں گے جبکہ پٹرول پمپس،میڈیکلاسٹورز،ویکیسیشن سینٹرز،فروٹ و سبزی،پولٹری، بیکری،دودھ دہی اور تندور وغیرہ کی دکانیں کھلی رہیں



وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ کے موقع پر ٹریفک نظام مکمل جام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ عوام کے لئے وبال جان بن گیا شہر بھر میں ایک گھنٹے سے زائد تک ٹریفک رکی رہی ریڈزون جانے والی سڑک اور انسکمب روڈ بند رہے ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بدھ کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وی وی آئی پی روٹ کے تحت شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی روک دی گئی



صحافی عبدالواحدرئیسانی کی شہادت قابل مذمت ہے،ایم کیو ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:متحدہ قومی موومنٹ بلوچستان کے صدر ملک عمران خان کاکڑاور اراکین کمیٹی نے صحافی عبدالواحد رئیسانی کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کریں اپنے بیان میں کہاگیا ہے



کوئٹہ تاجروں کی ڈھٹائی حکومت کے کسی لاک ڈائون پر عمل نہ کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی قیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائیدوست خرم اختر نعمت آغا حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا عبدالعلی ڈمر حاجی محمد یونس ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ زور زبردستی کوئٹہ سمت پورے بلوچستان میں لاک ڈاون کا فیصلہ کسی صورت برداشت کرینگے حکومت کا فیصلہ کو تاجر برادری مسترد کرتے ہیں