ڈاکٹر جہانزیب کی سینٹ میں شاہ نورانی کے سیلاب متاثرین کے حوالے سے قرار داد منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے سینٹ میں شاہ نورانی و دیگر ملحقہ علاقوں میں سیلابی ریلے سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی قراراد میں متاثرہ علاقوں کے متاثرین کو مرکزی حکومت فوری امداد اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے



لیگی وزراء اراکین اسمبلی کی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات بجٹ پر تبادلہ خیال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کی مخلوط حکومت کے درمیان مری معاہدہ کے قریب آنے کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) اورنیشنل پارٹی کے درمیان خوشگوار تعلقات پیدا ہونا شروع ہوگئے مری معاہدہ کے تحت نیشنل پارٹی کے پاس وزارت اعلیٰ کا عہدہ صرف چھ ماہ کیلئے باقی رہ گیا ہے اس دوران مسلم لیگ(ن) اور خاص طور پر نیشنل پارٹی سے تعلقات بہتری کی طرف شروع ہوگئے ہیں



کوئٹہ میں امن و امان کی بحالی کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: شہرمیں امن وامان کے قیام کویقینی بنانے اورکاروباری طبقے کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے سٹی کمرشل سیکورٹی زون کاپلان ترتیب دے دیاگیاہے اس پلان کوحتمی شکل دینے کیلئے تاجروں،انتظامیہ ،پولیس اورفرنٹیئرکورکے متعدداجلاس منعقدکئے گئے جن میں کوئٹہ شہرکے امن وامان کوخراب کرنے کیلئے جوبدامنی کی فضاء پیداکی جارہی ہے



شہید اسلم گچکی کی پیروی کر کے قومی حقوق کے حصول کو ممکن بنائینگے بی ایس او کے زیر اہتمام ریفرنس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹو ڈنٹس آرگنا ئزیشن کے مرکزی اعلان پرشہید اسلم جان گچکی کی برسی قومی جزبے سے منا ئی گئی۔مرکزی تعزیتی ریفرنس کالج آف ٹیکنالوجی کوئٹہ میں منعقد ہوا۔جس کا آغاز تلاوت کلام پاک شہداء کے ساتھ یکجہتی اور بلوچی ترانہ سے ہوا۔جس کے مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی آرگنائزر جاوید بلوچ تھے



اسلم رئیسانی، اکبر حسین درانی اور بشیر بنگلزئی کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ نیب نے منظوری دیدی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی، سندھ کے دو سابق صوبائی وزراء پیر مظہر الحق اور سیّد علی مردان شاہ اور بینک آف پنجاب کے سابق ڈائریکٹر خرم افتخار کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



اسلم گچکی کو خراج عقیدت پیش گوادر سمیت بلوچستان کے وسائل پر صوبے کو اختیاردیاجائے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ شہید اسلم جان گچکی تاریخ ساز شخصیت کے مالک تھے ان کی جدوجہد ، قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی گوادر اور بلوچستان کے دیگر بلوچ وطن کے وسائل کا اختیار بلوچستان کو دیا جائے تاکہ حقیقی ترقی و خوشحالی آ سکے اقتصادی راہداری ثانوی حیثیت رکھتا ہے



تربت‘ایک شخص اغواء کے بعد قتل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق پیدارک کے قریب لیویز کو ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت حاتم ولد خلیل سکنہ پیدارک کے نام سے ہوئی ہے



ذاکر مجید کو اغواء ہوئے چھ سال بیت گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2102دن ہوگے ۔ذاکر مجید بلوچ کے والدہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میر ے بیٹے ذاکر مجید کو آج پورے چھ سال عقبوت خانوں میں ہوگے۔ ذاکرمجید بلوچ کی گمشدگی ایک قربانی ہے۔ ایسے ہزاروں بلوچ اسی طرح سے قربانی دے رہیں ہیں



بلوچستان کے عوام کیساتھ وعدے بہت کئے گئے مگر مسائل حل نہیں ہوئے جمعیت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے سابق امیر مولانا محمد خان شیرانی جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر و سابق صوبائی وزیر مولانا فیض محمد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی نائب امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین کی اسلام آباد میں ملاقات



بلوچستان میں انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے دہشتگردی کیخلاف موثر کارروائی کی جائیگی سیکورٹی کانفرنس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ہیڈکوارٹرفرنٹیئر کور بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئے سیکیورٹی کانفرنس کا انعقادہوا۔ کانفرنس میں ایف سی ،سول انتظامیہ اورپولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کانفرنس میں کوئٹہ شہرکی سیکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہیڈکوارٹرفرنٹےئرکور بلوچستان میں کوئٹہ شہرمیں امن وامان کے حوالے سے سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔