کوئٹہ: نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کے انتخابات مکمل ہوگئے محمد اکرم دشتی بلامقابلہ صدر جبکہ عبدالخالق بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ دیگرعہدیداروں میں نائب صدر منصور بلوچ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علاؤ الدین ایڈووکیٹ،سیکرٹری برائے تعلیم لیاقت بلوچ ،کلچرل سیکرٹری علی حسن جاموٹ،فنانس سیکرٹری موسیٰ خلجی
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات اور خضدارسے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق قلات کے علاقے کلی غمگزارمیں سول اسپتال کے قریب پولیس کو ایک شخص کی لاش ملی
کوئٹہ: بلوچ اسٹو ڈنٹس آرگنا ئزیشن کی جانب سے جاری احتجاج کے سلسلے میں بلوچستان یونیورسٹی کو ئٹہ میں احتجاجی ریلی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کا مقصد بلوچستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی نا اہلی ادارے میں جاری کرپشن انتظامی معاملات میں بیرونی عناصر کی مداخلت لیپ ٹاپ اسکیم میں سست روی اغبرگ کیمپس کے نام پر یونیورسٹی کی تقسیم
کوئٹہ: بی این ایم کے مرکزی ترجمان نے شہید قندیل Teacher Of Freedomپروفیسر صبا دشتیاری کی چوتھی برسی کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہیدِ قندیل بلوچ تحریک کے ایک انمٹ باب ہیں۔بلوچ جہد و نوجوانوں کو متحرک کرنے میں شہید کا کردار اور زبان کی حفاظت و ترویج میں شہید کی خدمات نا قابل فراموش ہیں
گوادر: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ وخودساختہ بندش کیخلاف اور دیگر ضلعی انتظامیہ کی نااہلی بھتہ خوری وکرپشن کیخلاف آل پارٹیز کی اپیل پر شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن وپہیہ جام ہڑتال، ہڑتال کے سبب تمام سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضریاں نہ ہونے کے برابر ہے
قلات: قلات میں جاری بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ڈسڑکٹ کونسل قلات نے واپڈا ہاؤس کی گھیراؤ کر نے کی دھمکی دے دی۔ کیسکو کی جانب سے قلات میں جاری اٹھارہ گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ میں واضح کمی نہیں لائی گئی
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سربراہ و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے سانحہ مستونگ کے حوالے سے 2جون کو ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں وفاقی اور صوبائی حکومت حکمت عملی طے کریں گے ناراض بلوچوں سے بات چیت ہونا چاہئے کیونکہ مذاکرات کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا
کوئٹہ: سانحہ مستونگ میں جاں بحق بائیس میں سے بیس افراد کی شناخت ہوگئی۔11افراد کی لاشیں چمن ، قلعہ عبداللہ جبکہ7افراد کی لاشیں پشین میں آبائی علاقوں کو منتقل کردی گئیں جہاں ان کی تدفین کردی گئی۔ مستونگ میں گزشتہ شب نامعلوم دہشتگردوں نے چمن اور پشین سے کراچی جانے والی دو مسافر بسوں سے اتار کر بائیس مسافروں کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا
کوئٹہ : یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے کہا ہے گزشتہ رات مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں ہمارے سرمچاروں نے مخبروں اور آبادکاروں پر حملہ کیا اس کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے یہ حملہ گذشتہ دو ہفتے پہلے ضلع مستونگ اور ضلع قلات کے علاقے جوہان ، نرموک ، تخت ، اور اسپلنجی میں فورسزکے آپریشن کے دوران بے گناہ نہتے بلوچوں کو شہید کرنے اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بے گناہ بلوچوں کے خلاف فورسزکے آپریشن کے ردعمل میں کیا گیا
کوئٹہ : بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچ جغرافیہ اور بلوچ پشتون رشتے سے نابلد یہ عناصر سازشی انداز میں قومی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں ہم متاثرہ پشتون بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس سے قبل بھی ہماری تنظیم نے ایسے سازشی واقعات کی مذمت کی ہے