|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2014

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ کو شاہراہ دستور خالی کرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آزادی و انقلابی مارچ کی صورتحال سمیت شاہراہ دستور خالی کرانے سے متعلق سپریم کے حکم کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں دھرنے کے شرکا ،علاقہ مکینوں کی سکیورٹی کے امور پر غور اور ریڈ زون سے شرکا کے ممکنہ انخلا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جڑواں شہروں کی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ دستور خالی کرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی تیار رہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مذاکرات جاری ہیں اور مثبت سمت میں آگے بڑھ ررہے ہیں اور امید ہے کہ معاملات پر امن طریقے سے حل ہوجائیں گے۔