|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2015

نئی دہلی /  کراچی: بالی ووڈ کے مشہور فلمساز مہیش بھٹ اپنی بیٹی اداکارہ و ہدایتکارہ پوجا بھٹ کے ساتھ 12 مارچ سے شروع ہونے والے ناپا انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں شرکت کے لیے اپنے اسٹیج پلے’’ڈیڈی‘‘ کے ساتھ کراچی پہنچ رہے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وہ 1989ء میں اسی نام سے ایک فلم بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں جس میں اداکاری سے پوجا بھٹ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن اب ’’ ڈیڈی ‘‘ کراچی میں اسٹیج ہونے والا ہے۔ پوجا بھٹ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ اس ڈرامے کے مرکزی کردار میں دہلی سے تعلق رکھنے والے اداکار عمران زاہد کاسٹ ہیں جب کہ عمران زاہد اسٹیج ڈرامہ میں فلم ’’ڈیڈی ‘‘ میں انوپم کھیر والا کردار پیش کریں گے۔ ناپا ری پیٹری تھیٹر کے آرٹسٹک ڈائریکٹرزین احمدکے مطابق مختلف ملکوں کے جانے پہچانے تھیٹر آرٹسٹس فیسٹیول میں اپنا فن پیش کریں گے۔