|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2015

ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ اور لوٹی میں نامعلوم افراد نے دو مختلف کاروائیوں میں دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس سے گیس کی سپلائی معطل ہوگئی لیویز ذرائع کے مطابق تخریب کاری کے پہلے واقعہ میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گیس فیلڈ کے کنواں نمبر10 سے پلانٹ کو جانے والی8 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ دوسرے واقعہ میں لوٹی زین کے علاقے میں گیس فیلڈ کے کنواں نمبر12 سے پلانٹ کو جانے والی 8 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا دھماکے سے دونوں متاثرہ لائنوں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی پو لیس کے مطابق ڈیر ہ بگٹی کے علاقے میں پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا وقوعہ کی اطلا ع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر ے میں لے لیاجبکہ علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لئے سر چ آپریشن شروع کر دیا پی پی ایل انتظامیہ نے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت شروع کردی۔