|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2017

ژوب : دہشت گردی کیخلاف جنگ دراصل امریکی جنگ ہے آج لوگ جاسوس ہونے پر فخر کرتے ہیں حکمران عوام کے خیر خواہ نہیں جہاد کے نام پر دراصل فساد ہو رہا ہے عوام مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ء اسلام کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے ضلع شیرانی کے علاقے اوبہ سر میں حریف آل و شیرانی قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جرگے کی صدارت مولوی سید محمد کے سپرد رہی اجتماع سے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع سابق وزیر عین اللہ شمس صوبائی مالیات سیکرٹری حاجی محمد حسن شیرانی ضلعی امیر شیرانی مولوی سید محمد ،عبد المالک ضلعی جنر ل سیکرٹری مولوی احمد حریف آل ،مولوی جمعہ گل ،سابق چیرمین ابراہیم شیرانی ،امان اللہ حریف آل ،حاجی نواز خان ،حاجی عبد الغفار حریف آل شہباز خان شیرانی، ، محمد طاہرمولوی نقیب اللہ اور دیگر علماء کرام وقبائل نے بھی خطاب کیا قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے کام کرنے والے ادارے عوام کیلئے مسٗلہ اور سیکورٹی رسک بنے ہوئے ہے جن سے عوام خوف و خطرہ محسوس کرتے ہیں ظالم کیخلاف آواز بلند نہ کرنے والے دراصل ظالم کے ساتھ دینے کے مترادف ہے جو تباہی کا سبب بنتی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ سالوں سے چلا آرہا ہے اگر سیکورٹی ادادرے دہشت گردی کو ختم کرنے کے قابل نہیں تو عوام کو صاف بتا دیں مگر اس سے صاف ظاہر ہے کہ سیکورٹی ادارے اس جنگ کو ختم کرنا نہیں چاہتے سیکورٹی ادادرے اگر ہماری تحفظ نہیں کر سکتے تو کم از کم ہمارے سروں کی قیمت تو وصول نہ کرے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کیخلاف جنگ ہماری جنگ نہیں دراصل یہ جنگ امریکہ کی ہے جو ہمارے ادرے لڑ رہی ہے اور حکمران و ادارے عوام کے سروں کی قیمت امریکہ سے وصول کر رہے ہیں امریکہ ہمارے اداروں اور حکمرانوں کو کولیشن سپورٹ کے نام پر فنڈ عوام کی سروں کی قیمت دے رہی ہے ماضی میں جاسوس ہونا توہین سمجھا جاتا تھا مگر آج بڑے بڑے لوگ جاسوس ہونے پر فخر کرتے نظر آرہے ہیں جو ہماری اخلاقی گراوٹ کی واضع ثبوت ہے عوام سرکاری جرگوں سے دور رہے قبائلی علاقوں میں ان جرگوں میں بڑے لوگوں کو راستے سے ہٹایا گیا یہاں بھی عوام سرکاری نام نہاد جرگوں سے دور رہے اگر کسی کو جرگوں میں شرکت کر کے کھانے پینے کا شوق پورا کرنا ہے تو میرے دوروازے ہر کسی کو کھانے پینے کیلئے ہمیشہ کھلے رہے ہیں وہ شوقین لوگ میرے گھر آکر کھانے پینے کا شوق پورا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں علماء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے علماء عوام میں شعور پیدا کرے کہ جہاد کے نام پر دراصل فساد ہور ہی ہے امریکہ اپنی اسلحہ ساز فیکٹریوں کو چلانے کیلئے دنیا میں جنگ و جدل جاری رکھنا چاہتا ہے داعش کی پشت پناہی امریکہ جبکہ طالبان کی پاکستان چین ایران انڈیا افغانستان پشت پناہی کر رہی ہے انہو ں نے کہا کہ مردم شماری وقت کی ضرورت ہے عوام مردم و خانہ شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ صحیح اعداد و شمار سامنے آسکے جس کے ذریعے وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو سکے گی ۔